Fazil Jamili

فاضل جمیلی

کراچی میں مقیم اردو کے معروف صحافی اور شاعر

Prominent poet and journalist who has also been associated with television channel.

فاضل جمیلی کی نظم

    درختوں کے لیے

    اے درختو! تمہیں جب کاٹ دیا جائے گا اور تم سوکھ کے لکڑی میں بدل جاؤ گے ایسے عالم میں بہت پیش کشیں ہوں گی تمہیں تم مگر اپنی روایت سے نہ پھرنا ہرگز شاہ کی کرسی میں ڈھلنے سے کہیں بہتر ہے کسی فٹپاتھ کے ہوٹل کا وہ ٹوٹا ہوا تختہ بننا میلے کپڑوں میں سہی لوگ محبت سے جہاں بیٹھتے ہیں کسی ...

    مزید پڑھیے

    سرحدیں

    یہ سرحدیں.... پڑوسنیں کبھی ہنسی خوشی رہیں کبھی ذرا سی بات ہو تو لڑ پڑیں نہ آنگنوں میں ایک ساتھ رقص ہو نہ بام پر ہی باہمی قدم پڑے گلی میں کوئی کھیل ہو نہ تال ہو، نہ میل ہو کشیدگی کے نام پر گھٹن کی ریل پیل ہو یہ سرحدیں.... پڑوسنیں پڑوسنوں سے کیا کہیں جہاں میں رنجشوں کے سب گلیشئر پگھل ...

    مزید پڑھیے