Fana Nizami Kanpuri

فنا نظامی کانپوری

مقبول ترین شاعروں میں سے ایک، اپنے مخصوص ترنم کے لیے معروف

One of the most popular poets, famous for his particular tarannum (melodious way of recitation).

فنا نظامی کانپوری کے تمام مواد

25 غزل (Ghazal)

    یوں تری تلاش میں تیرے خستہ جاں چلے

    یوں تری تلاش میں تیرے خستہ جاں چلے جیسے جھوم جھوم کر گرد کارواں چلے آج یوں ہی ساقیا جام ارغواں چلے جیسے بزم وعظ میں شیخ کی زباں چلے راہ غم میں ہم سے وہ یوں کشاں کشاں چلے جیسے بچ کے عشق سے حسن بدگماں چلے دل دھڑک دھڑک اٹھا یوں کسی کو دیکھ کر جس طرح بہار میں نبض گلستاں چلے دل کی ...

    مزید پڑھیے

    حسن کا ایک آہ نے چہرہ نڈھال کر دیا

    حسن کا ایک آہ نے چہرہ نڈھال کر دیا آج تو اے دل حزیں تو نے کمال کر دیا سہتا رہا جفائے دوست کہتا رہا ادائے دوست میرے خلوص نے مرا جینا محال کر دیا مے کدہ میں ہے قحط مے یا کوئی اور بات ہے پیر مغاں نے کیوں مجھے جام سنبھال کر دیا جتنے چمن پرست تھے سایۂ گل میں مست تھے اپنا عروج گلستاں ...

    مزید پڑھیے

    مجھے رتبۂ غم بتانا پڑے گا

    مجھے رتبۂ غم بتانا پڑے گا اگر میرے پیچھے زمانہ پڑے گا بہت غم زدہ دل ہیں کلیوں کے لیکن اصولاً انہیں مسکرانا پڑے گا سکوں ڈھونڈنے آئے تھے مے کدہ میں یہاں سے کہیں اور جانا پڑے گا خبر کیا تھی جشن بہاراں کی خاطر ہمیں آشیانہ جلانا پڑے گا بہار اب نئے گل کھلانے لگی ہے خزاں کو چمن میں ...

    مزید پڑھیے

    وہ جانے کتنا سر بزم شرمسار ہوا

    وہ جانے کتنا سر بزم شرمسار ہوا سنا کے اپنی غزل میں قصوروار ہوا ہزار بار وہ گزرا ہے بے نیازانہ نہ جانے کیوں مجھے اب کے ہی نا گوار ہوا ہزاروں ہاتھ مری سمت ایک ساتھ اٹھے مگر میں ایک ہی پتھر میں سنگسار ہوا میں تیری یاد میں گم تھا کہ کھا گیا ٹھوکر یہ حادثہ مری راہوں میں بار بار ہوا

    مزید پڑھیے

    میرے چہرے سے غم آشکارا نہیں

    میرے چہرے سے غم آشکارا نہیں یہ نہ سمجھو کہ میں غم کا مارا نہیں چشم ساقی پہ بھی حق ہمارا نہیں اب بجز ترک مے کوئی چارا نہیں بحر غم میں کسی کا سہارا نہیں یہ کوئی آسماں کا ستارا نہیں ڈوبنے کو تو ڈوبے مگر ناز ہے اہل ساحل کو ہم نے پکارا نہیں غنچہ و گل کو چونکا گئی ہے خزاں فصل گل نے ...

    مزید پڑھیے

تمام