جب سجیلے خرام کرتے ہیں
جب سجیلے خرام کرتے ہیں ہر طرف قتل عام کرتے ہیں مکھ دکھا چھب بنا لباس سنوار عاشقوں کو غلام کرتے ہیں یہ چکورے مل اس سریجن سوں رات دن اپنا کام کرتے ہیں یار کو عاشقان صاحب فن ایک دیکھے میں رام کرتے ہیں گردش چشم سوں سریجن سب بزم میں کار جام کرتے ہیں یہ نہیں نیک طور خوباں کے آشنائی ...