Faez Dehlvi

فائز دہلوی

میر سے قبل اردو کے ممتاز شاعر جنھوں نے اردو شاعری کی بنیاد رکھی

One of the most prominent Urdu poets of pre-Mir era, who laid the foundation of Urdu poetry

فائز دہلوی کے تمام مواد

30 غزل (Ghazal)

    ایک پل جا نہ کہوں نین سوں اے نور بصر

    ایک پل جا نہ کہوں نین سوں اے نور بصر ٹک نہ ہو اس دل تاریک سوں اے بدر بدر تیری اس صبح بنا گوش و خط مشکیں سوں سیر کرتا ہوں عجب شام و سحر شام و سحر جل کے میں سرمہ ہوا بلکہ ہوا کاجل بھی خانۂ چشم میں تجھ پاؤں جو ٹک راہ مگر راہ داراں لیویں ہر گام میں جیو کا حاصل ہے گا اس راہ میں اے عمر ...

    مزید پڑھیے

    یار میرا میان گلشن ہے

    یار میرا میان گلشن ہے غرق خوں پھول تا بہ دامن ہے دل لبھاتا ہے سب کا وہ ساجن دل فریبی میں اس کو کیا فن ہے تارے جیوں در ہے جس کے حلقہ بگوش وو بنا گوش صبح روشن ہے اس نظارے سے سب شہید ہوئے وو نین کیا بلائے رہ زن ہے کیا بیاں کر سکوں میں گت اس کی فائزؔ ات خوش ادا سریجن ہے

    مزید پڑھیے

    اے سجن وقت جاں گدازی ہے

    اے سجن وقت جاں گدازی ہے موسم‌ عیش و فصل بازی ہے ان چکوروں سے دور رہ اے چاند قول عشاق کا نمازی ہے اس قلندر کی بات سہل نہ بوجھ عشق کے فن میں فخر رازی ہے ہم قریں مجھ نہ کر رقیباں سوں طور یاروں کی پاک بازی ہے عاشقاں جان و دل گنواتے ہیں یہ نہ طور زمانہ سازی ہے فائزؔ اس خوش ادا سریجن ...

    مزید پڑھیے

    مرا محبوب سب کا من ہرن ہے

    مرا محبوب سب کا من ہرن ہے نظر کر دیکھ وو آہو نین ہے نہیں اب جگ میں ویسا اور ساجن مجھے صورت شناسی بیچ فن ہے سبی دیوانے ہیں اس مہ لقا کے مگر وہ دل ربا جادو نین ہے کرے رشک گلستاں دل کو فائزؔ مرا ساجن بہار انجمن ہے

    مزید پڑھیے

    راست اگر سرو سی قامت کرے

    راست اگر سرو سی قامت کرے یار کی آنکھوں میں قیامت کرے پانی ہووے آرسی اس مکھ کو دیکھ زہرہ اسے کیا کہ اقامت کرے طور مری عقل و خرد سے ہے دور مجھ کو سبی خلق ملامت کرے چھب ہوئے جس شخص کو تجھ ماہ سی سرو قداں بیچ امامت کرے دہر میں فائزؔ سا نہیں ایک تن عشق کے قانون میں قیامت کرے

    مزید پڑھیے

تمام