اعزاز افصل کے تمام مواد

24 غزل (Ghazal)

    اب سراب کے چشمے موجزن نہیں ہوتے

    اب سراب کے چشمے موجزن نہیں ہوتے خشک ہو گئے شاید تشنگی کے سب سوتے نیند میں بھی چادر کا اتنا پاس ہے تم کو کچھ تو پاؤں پھیلاؤ اس طرح نہیں سوتے کیسی رات آئی ہے نیند اڑ گئی سب کی منزلیں تھپکتی ہیں قافلے نہیں سوتے خواب خود حقیقت ہیں آنکھ کھول کر دیکھو کس نے کہہ دیا تم سے خواب سچ نہیں ...

    مزید پڑھیے

    نگاہ باغباں کچھ مہرباں معلوم ہوتی ہے

    نگاہ باغباں کچھ مہرباں معلوم ہوتی ہے زمیں پر آج شاخ آشیاں معلوم ہوتی ہے بلایا جا رہا ہے جانب دار و رسن ہم کو مقدر میں حیات جاوداں معلوم ہوتی ہے نگاہوں میں ہیں کس کے عارض گل رنگ کے جلوے کہ دنیا گلستاں در گلستاں معلوم ہوتی ہے مری کشتی کو شکوہ بحر بے پایاں کی تنگی کا تجھے ایک آب ...

    مزید پڑھیے

    دلوں کے بیچ بدن کی فصیل اٹھا دی جائے

    دلوں کے بیچ بدن کی فصیل اٹھا دی جائے سمٹ رہی ہے مسافت ذرا بڑھا دی جائے ہماری سمت کبھی زحمت سفر تو کرو تمہاری راہ میں بھی کہکشاں بچھا دی جائے بنی تو ہوگی کہیں سرحد گراں گوشی تمہیں بتاؤ کہاں سے تمہیں صدا دی جائے کسی کے کام تو آئے خلوص کی خوشبو مزاج میں نہ سہی جسم میں بسا دی ...

    مزید پڑھیے

    درس آرام میرے ذوق سفر نے نہ دیا

    درس آرام میرے ذوق سفر نے نہ دیا مجھ کو منزل پہ بھی ظالم نے ٹھہرنے نہ دیا رقص کرتی رہی طوفان میں کشتی میری میری ہمت نے مجھے پار اترنے نہ دیا زندگی موت سے بد تر تھی پر اے وعدۂ دوست لذت کشمکش شوق نے مرنے نہ دیا ملتفت کل نظر آتی تھیں نگاہیں ان کی کہیں دھوکا تو مجھے میری نظر نے نہ ...

    مزید پڑھیے

    اجالا کیسا اجالے کا خواب لا نہ سکے

    اجالا کیسا اجالے کا خواب لا نہ سکے سحر سے مانگ کے ہم آفتاب لا نہ سکے ہم اپنے چہرۂ بے داغ کے لئے اے عقل تری دکان سے کوئی نقاب لا نہ سکے جو چاند پر بھی گئے ہم تو خاک ہی لائے زمیں کی نذر کو اک آفتاب لا نہ سکے گئے تو تھے ترے جلووں کو جانچنے لیکن بچا کے ہم نظر انتخاب لا نہ سکے زمیں کی ...

    مزید پڑھیے

تمام