Ejaaz Talib

اعجاز طالب

اعجاز طالب کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    مدتوں کے بعد جب پہنچا وہ اپنے گاؤں میں

    مدتوں کے بعد جب پہنچا وہ اپنے گاؤں میں جھریاں چہرے پہ تھیں اور آبلے تھے پاؤں میں اب تو شاید گر گیا ہوگا وہ پیپل کا درخت بچپنے میں ہم ملا کرتے تھے جس کی چھاؤں میں کون آئے گا مری دہلیز پہ برسوں کے بعد آج ہم پھر کھو گئے کوے کے کاؤں کاؤں میں تاکہ مجھ پہ شہر کی عریانیاں غالب نہ ...

    مزید پڑھیے

    خود کو جب لگ گئی نظر اپنی

    خود کو جب لگ گئی نظر اپنی زندگی بن گئی کھنڈر اپنی جب بھی سورج غروب ہوتا ہے یاد آتی ہے دوپہر اپنی اس کا قصہ بھی اب طویل نہیں ہے کہانی بھی مختصر اپنی ساتھ ہوتا ہے جب بھی غم اس کا مجھ کو ہوتی نہیں خبر اپنی کوئی مبہم سا نقش پا بھی نہیں سونی سونی ہے رہ گزر اپنی ہوں تو اپنوں کی بھیڑ ...

    مزید پڑھیے

    تنہائی کا روگ نہ پال

    تنہائی کا روگ نہ پال گھر سے باہر پاؤں نکال جن میں ہو زہریلا پن ایسی باتیں ہنس کر ٹال شہر میں وحشی آئے ہیں چل جنگل میں ڈیرا ڈال اندر سے ہیں بکھرے بکھرے اور باہر سے سب خوش حال آنکھیں سب کی فکر زدہ کیسے بیتے گا یہ سال طالبؔ پیاس بجھے کیسے ایک ندی اور سو گھڑیال

    مزید پڑھیے