Devendra Satyarthi

دیوندر ستیارتھی

منٹو کے ہم عصر افسانہ نگاروں میں شامل، سنیاسی کا روپ دھار کر ملک بھر کے لوک گیت جمع کرنے کے لیے معروف۔

A contemporary of Manto, Satyarthi roamed around to collect the folk songs of India.

دیوندر ستیارتھی کے تمام مواد

31 افسانہ (Story)

    راجدھانی کو پرنام

    ناگ پھنی کے پودوں کے قریب ایک بوسیدہ مکان کے سامنے شنکر بابا اپنی نیم اندھی آنکھوں سے سڑک کی طرف دیکھ رہا تھا۔ یا یہ کہیے کہ دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ آج شہر کی طرف سے بہت سی لاریاں پہیوں کی دندناتی ہوئی آواز کو ہوا میں اُچھالتے ہوئے گزررہی تھیں۔ اتنی لاریوں کا کیا مطلب ہے؟ ...

    مزید پڑھیے

    پیرس کا آدمی

    ’’وہ مردہ سمندر کو ریگستان میں دفن کرکے چلے گئے۔۔۔ وہ پیرس میں پیدا ہوا اور اب دنیا کا سفر کر رہا ہے۔۔۔‘‘ یہ عبارت آندرے مائیکل کی قبر پر لکھی ہوئی ہے۔ وہ کہتا ہے، ’’یہ میں نہیں ہوں، آندرے ہے۔‘‘ ’’آندرے کون؟‘‘ میں پوچھتا ہوں۔ وہ دیوار کی طرف اشارہ کرتا ہے، جہاں بینک ...

    مزید پڑھیے

    کنگ پوش

    اور سب پھول بہار میں کھلتے ہیں۔ مگر کیسر خزاں میں کھلتا ہے۔ وہ مٹیالی ابابیل، جو ابھی ابھی اُس ٹیلے سے پنکھ پھیلاکر اُڑگئی، شاید کیسر کے پھولوں کو جی بھر کر دیکھنے کے لیے ادھر آبیٹھی تھی۔ کیا یہ دھرتی کبھی اتنی بانجھ ہوجائے گی کہ کیسر اُگنا بند ہوجائے؟ کتنی چہل پہل ہے یہاں۔ یہ ...

    مزید پڑھیے

    کفن میں ایک سو ایک سال

    (ایک) ناگ دیو مر گیا۔۔۔ اب وہ لوٹ کر نہیں آئے گا۔ کل رات میں نے اس کی ارتھی دیکھی۔ سفید کفن میں رسیوں سے کس کر بندھا ہوا اس کا جسم ارتھی اٹھانے والوں کے کندھوں پر تیرتا ہوا نکل رہا تھا۔ میں ارتھی کے ساتھ نہ جا سکا۔ دماغ نے میرے جسم سے الگ ہو کر کہا۔ ’’جاؤ، ناگ دیوتا کو چِتا پر ...

    مزید پڑھیے

    گٹاری کے انڈے

    مُنھ میں کوئی کیڑا یا کوئی ننھّا مکوڑا یا ٹڈّا تھامے گٹاری اپنے گھونسلے میں گھس جاتی۔ گھونسلے کا دروازہ ایک گول سوراخ ہی تو تھا۔ اُوپر کی منزل میں کونے والے غسل خانے کی چھت پر جہاں ٹین کی چادر کا سِرا کاریگر نے باہر کو بڑھا رکھا تھا۔ بس وہیں اس ٹین کے نیچے دیوار کے آخری سرے میں ...

    مزید پڑھیے

تمام