Darshika wasani

درشکا وسانی

درشکا وسانی کے تمام مواد

1 غزل (Ghazal)

    بھلا یہ کون ہے میرے ہی اندر مجھ سے رنجش میں

    بھلا یہ کون ہے میرے ہی اندر مجھ سے رنجش میں وہ مجھ کو ہی گنوا بیٹھا نہ جانے کس کی خواہش میں سمندر ایک ٹھہرا سا ابھی تک ہے ترے اندر ندی بن کر مرا بہنا تجھے ملنے کی کوشش میں دریچے پر کھڑے ہو کر تجھے بس سوچتے رہنا بہت سے کام باقی ہے بہت تھوڑی سی بارش میں مرا وہ روٹھ کر رونا ترا ہنس ...

    مزید پڑھیے

9 نظم (Nazm)

    بڑھاپے کی چوٹی

    عمر اور راستے کٹتے چلے گئے ابھی ابھی سانسیں سنبھلی تھی نہ جانے کب حوصلے بھی سنبھلتے چلے گئے شروعاتی یہ راستے سیدھے سرل صاف ہوا کرتے تھے اونچائی پہ بڑھتے ہی پتھریلے ہوئے کانٹوں سے گرست ہاں کبھی کوئی جھرنا مل جاتا تھا پیڑ بھی چھاؤں لے کر میری مدد کو آتے تھے وہ جھرنے وہ چھاؤں مگر ...

    مزید پڑھیے

    ایک اور شرابی شام

    چلو آج ایک اور کوشش ہوگی پھر ایک شام ڈوب جائے گی شراب میں زندگی کے اندھیرے سرد ٹکڑے جام میں گھل کر ہونٹھوں کے حوالے ہوں گے زباں پہ تھرکتی تشنگی دھیرے دھیرے حلق تک پھیل جائے گی خاموشی کا لباس پہنے کونے میں قید تنہائی رہا ہوگی اور نس نس میں دوڑ کر رقص کرے گی میرے لہو میں بہہ رہے اس ...

    مزید پڑھیے

    پورا چاند

    پورا چاند پورا چاند نہیں دیا تم نے مجھے میری یہ نادان شکایت یاد ہے تمہیں چھوٹے سے گھر کی ٹوٹی ہوئی چھت سے چاند کو ٹکڑوں میں دیکھا کرتی تھی تم مجھے دیکھتے رہتے میں چھت میں کچھ ڈھونڈھا کرتی تھی ہاتھ بڑھا کر چھو لوں جی کرتا تھا تمہارے ہاتھ میں پروئی انگلیاں چھوٹا نہیں کرتی تھی کتنی ...

    مزید پڑھیے

    کاش

    اس خاموش قلعے کی سخت لوہے سی دیواریں ہر طرف سفید غمگین پردہ وہ اپنی عالی شان کرسی پر بیٹھی کوئی حساب جوڑ رہی ہے اس کا پھیکا سپاٹ بوجھل چہرہ جیسے بھیتر کا ایک روپ اس کے اوپری روپ رنگ کو کھا چکا ہو اچانک دروازے کی دستک دبی ہوئی سسکیوں کا شور اونچے دروازے کو کھولتے ہی اس کی بھاؤ ...

    مزید پڑھیے

    اشک میرے اپنے

    جا رہی ہوں میں کر رہی ہوں تمہارا گھر تمہارے حوالے خالی ہو جائے گی ہر وو جگہ جو میرے اشکوں سے بھری ہے ابھی لے جاؤں گی ہر اشک اپنے ساتھ سمیٹ کر کچھ گملوں کے پھول پہ اوس سے چمک رہے ہوں گے کچھ سج دھج کے بیٹھے ہوں گے دہلیز پہ زرد تھے جو کچھ جانے اڑ کے کہاں گرے ہوں گے کچھ مٹی کے اندر بیج بن ...

    مزید پڑھیے

تمام