Danish Ejaz

دانش اعجاز

دانش اعجاز کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    دل کو جس چیز کی حسرت ہے ہمیں جانتے ہیں

    دل کو جس چیز کی حسرت ہے ہمیں جانتے ہیں وہ کوئی چاند سی صورت ہے ہمیں جانتے ہیں ہمیں کس شخص کی عادت ہے تمہی جانتے ہو تمہیں کس شخص کی عادت ہے ہمیں جانتے ہیں تیرا ہنسنا تو قیامت ہے ہمیں ہے معلوم تیرا رونا بھی مصیبت ہے ہمیں جانتے ہیں یوں تو دعویٰ ہے محبت کا تمہیں ہم سے مگر تمہیں جس ...

    مزید پڑھیے

    زیست تجھ بن گزار دوں گا میں

    زیست تجھ بن گزار دوں گا میں خواہشوں کو بھی مار دوں گا میں یوں بھی یہ زندگی تو فانی ہے تیرا صدقہ اتار دوں گا میں جانتا ہوں سنی نہ جائے گی پر صدا بار بار دوں گا میں تیری رسوائی کا نہ ڈر ہو اگر سر محشر پکار دوں گا میں ساری دنیا کی نعمتیں دانشؔ تری مسکاں پہ وار دوں گا میں

    مزید پڑھیے

    مجرم ہوں اگر مجھ کو سزا کیوں نہیں دیتے

    مجرم ہوں اگر مجھ کو سزا کیوں نہیں دیتے اپنا ہوں تو پھر مجھ کو صدا کیوں نہیں دیتے کچھ اور نہیں شکوہ شکایت ہی کرو تم اس بجھتی محبت کو ہوا کیوں نہیں دیتے تم لوٹ بھی جاؤ تو اثر دیر تلک ہو ملتے ہوئے یہ ہاتھ دبا کیوں نہیں دیتے پھر دیکھ کے صاحب جی اسی خاص نظر سے امید کے غنچوں کو کھلا ...

    مزید پڑھیے