باب رحمت پہ دعا گریہ کناں ہو جیسے
باب رحمت پہ دعا گریہ کناں ہو جیسے گمشدہ بیٹے کی مضطر کوئی ماں ہو جیسے اس کی ممتاز کی روداد محبت لکھ دوں ایسے کہتا ہے کوئی شاہ جہاں ہو جیسے گفتگو میں وہ حلاوت وہ عمل میں اخلاص اس کی ہستی پہ فرشتے کا گماں ہو جیسے اس کی دزدیدہ نگاہی کے ہیں سب ہی گھائل کوئی صیاد لئے تیر و کماں ہو ...