Chandu Lal Bahadur Shadan

چندو لعل بہادر شادان

چندو لعل بہادر شادان کی غزل

    بہار چشم ترے حسن کی بہار سے لوں

    بہار چشم ترے حسن کی بہار سے لوں شمیم لوں تو تری زلف مشکبار سے لوں نہیں ہے کام کسی غیر سے مجھے ہرگز جو کچھ بھی لوں تو یہ لالچ ہے اپنے یار سے لوں مجھے ہے کام اسی سے کسی کو کب جانوں ملے جو ایک سے تو کس لئے ہزار سے لوں نہیں لڑی ہے مری آنکھ دوسرے کی طرف مزہ نظارے کا اس چشم پر خمار سے ...

    مزید پڑھیے

    آنکھ سے پردہ نہ کر پردے کا گھر یہ بھی تو ہے

    آنکھ سے پردہ نہ کر پردے کا گھر یہ بھی تو ہے تو تو دیکھے ہم نہ دیکھیں طرفہ تر یہ بھی تو ہے بھول کر دیکھا تجھے آنکھوں میں ہے تیری شبیہ دیکھتا ہی کیوں ادھر پیش نظر یہ بھی تو ہے چھپ کے اس کو دیکھنا چاہیں تو دیکھیں کس طرح دیکھتے دیکھے نہ کوئی ہم کو ڈر یہ بھی تو ہے یوں صنم ہم سے صفائی ...

    مزید پڑھیے