ہندو مسلمانوں کا اتحاد
جب ایک ہی چمن کی تم ہو بہار دونوں جب ایک ہی شجر کے ہو برگ و بار دونوں جب ایک ہی قلم کے ہو شاہکار دونوں جب ایک ہی وطن کے ہو افتخار دونوں آپس کی پھوٹ سے ہو کیوں دل فگار دونوں ہاں چھوڑ دو یہ رنجش بن جاؤ یار دونوں فرزند ہو حقیقی تم مادر وطن کے پروان چڑھ رہے ہو میووں سے اس چمن ...