Chakbast Brij Narayan

چکبست برج نرائن

ممتاز قبل از جدید شاعر۔ راماین پر اپنی نظم کے لئے مشہور۔ ضرب المثل شعر زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب۔ موت کیا ہے انہی اجزا کا پریشان ہونا، کے خالق

Leading early 20th century poet. Famous for his Nazm on Ramayan. Wrote oft-quoted sher 'Zindagi kya hai anasir men zahur-e-tartib…'.

چکبست برج نرائن کی غزل

    اگر درد محبت سے نہ انساں آشنا ہوتا

    اگر درد محبت سے نہ انساں آشنا ہوتا نہ کچھ مرنے کا غم ہوتا نہ جینے کا مزا ہوتا بہار گل میں دیوانوں کا صحرا میں پرا ہوتا جدھر اٹھتی نظر کوسوں تلک جنگل ہرا ہوتا مئے گل رنگ لٹتی یوں در مے خانہ وا ہوتا نہ پینے کی کمی ہوتی نہ ساقی سے گلا ہوتا ہزاروں جان دیتے ہیں بتوں کی بے وفائی ...

    مزید پڑھیے

    نہ کوئی دوست دشمن ہو شریک درد و غم میرا

    نہ کوئی دوست دشمن ہو شریک درد و غم میرا سلامت میری گردن پر رہے بار الم میرا لکھا یہ داور محشر نے میری فرد عصیاں پر یہ وہ بندہ ہے جس پر ناز کرتا ہے کرم میرا کہا غنچہ نے ہنس کر واہ کیا نیرنگ عالم ہے وجود گل جسے سمجھے ہیں سب ہے وہ عدم میرا کشاکش ہے امید و یاس کی یہ زندگی کیا ہے الٰہی ...

    مزید پڑھیے

    ہم سوچتے ہیں رات میں تاروں کو دیکھ کر (ردیف .. ن)

    ہم سوچتے ہیں رات میں تاروں کو دیکھ کر شمعیں زمین کی ہیں جو داغ آسماں کے ہیں جنت میں خاک بادہ پرستوں کا دل لگے نقشے نظر میں صحبت پیر مغاں کے ہیں اپنا مقام شاخ بریدہ ہے باغ میں گل ہیں مگر ستائے ہوئے باغباں کے ہیں اک سلسلہ ہوس کا ہے انساں کی زندگی اس ایک مشت خاک کو غم دو جہاں کے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2