Boom Merathi

بوم میرٹھی

طنز و مزاح کے نامور شاعر، بے انتہا مقبول، سادہ اور رواں زبان میں خوبصورت مزاحیہ غزلیں کہیں

A famous poet of humour and satire, wrote humorous ghazals with fluency and simplicity of language

بوم میرٹھی کی غزل

    اچھلتا کودتا ہے خوش دل دیوانہ ہوتا ہے

    اچھلتا کودتا ہے خوش دل دیوانہ ہوتا ہے نظر کے سامنے جب جلوۂ جانانہ ہوتا ہے مری خصلت سے نا خوش اپنا اور بیگانہ ہوتا ہے جہاں میں بیٹھ جاتا ہوں وہیں ویرانہ ہوتا ہے میرے کندھوں پہ رکھ دے ساقیا دوکان کو اپنی جہاں دو بوتلیں رکھ دیں وہی مے خانہ ہوتا ہے شمع کچھ پھوکنے کے واسطے گھر پر ...

    مزید پڑھیے

    جوش پر یوں جذبۂ بے اختیار آ ہی گیا

    جوش پر یوں جذبۂ بے اختیار آ ہی گیا دیکھ کر ان کو برہنہ مجھ کو پیار آ ہی گیا غیر جب خلوت سے نکلا دوڑ کر میں نے کہا دوسرا بھی آپ کا امیدوار آ ہی گیا تھا نزاکت سے بہت مجبور پھر بھی بعد مرگ سالا اٹھتا بیٹھتا سوئے مزار آ ہی گیا اس کا سینہ سے لپٹنا تھا کہ تسکیں ہو گئی بے قراری کو مری ...

    مزید پڑھیے

    ظلم سالے نے کیا یہ دل دلگیر کے ساتھ

    ظلم سالے نے کیا یہ دل دلگیر کے ساتھ رکھ دیا باندھ کے چھپر میں اسے تیر کے ساتھ غیر کو کرکے رہا یار بھی تدبیر کے ساتھ دے دیا سنکھیا تھوڑا سا اسے کھیر کے ساتھ مرشدی جان کا منہ جس نے کیا تھا کالا آج بھاگی ہے مرا دن بھی اسی پیر کے ساتھ وصل کا نیم مزہ ہو گیا حاصل مجھ کو رات بھر سویا لپٹ ...

    مزید پڑھیے

    جو پوچھا کیا مریض غم کا درماں ہو نہیں سکتا

    جو پوچھا کیا مریض غم کا درماں ہو نہیں سکتا تو سالے نے کہا ہنس کر کے ہاں ہاں ہو نہیں سکتا بس اب بارہ برس کے ہو گئے ختنہ کرا ڈالو مسلمانی نہ ہو جس کی مسلماں ہو نہیں سکتا نہ ہوگا قیس تو اس کی جگہ ہم جانشیں ہوں گے کہ دیوانوں سے یہ خالی بیاباں ہو نہیں سکتا کہو چارہ گروں سے ایک دم باہر ...

    مزید پڑھیے

    اگر دشمن کی تھوڑی سی مرمت اور ہو جاتی

    اگر دشمن کی تھوڑی سی مرمت اور ہو جاتی تو پھر الو کے پٹھے کو نصیحت اور ہو جاتی شب وعدہ میں ان کی کمسنی سے ڈر گیا ورنہ ذرا سی بات پر نازل مصیبت اور ہو جاتی یہی اچھا ہوا تو نے جو زلفوں کو منڈا ڈالا نہیں تو تیرے دیوانوں کی حالت اور ہو جاتی اگر تم نیم عریاں حشر کے میداں میں آ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2