Bharat Bhushan Pant

بھارت بھوشن پنت

ہندوستان میں ہم عصر غزل کے ممتاز شاعر

One of the most prominent contemporary ghazal poets in India

بھارت بھوشن پنت کے تمام مواد

39 غزل (Ghazal)

    اک گردش مدام بھی تقدیر میں رہی

    اک گردش مدام بھی تقدیر میں رہی گرد سفر بھی پاؤں کی زنجیر میں رہی خوابوں کے انتخاب میں کیا چوک ہو گئی ہر بار اک شکستگی تعبیر میں رہی رنگوں کا تال میل بہت خوب تھا مگر پھر بھی کوئی کمی تری تصویر میں رہی چارہ گروں سے درد کا درماں نہ ہو سکا اللہ جانے کیا کمی تدبیر میں رہی کچھ دیر تک ...

    مزید پڑھیے

    پرایا لگ رہا تھا جو وہی اپنا نکل آیا

    پرایا لگ رہا تھا جو وہی اپنا نکل آیا مرا اک اجنبی سے دور کا رشتہ نکل آیا ابھی تک تو تری یادیں مری میراث تھیں لیکن تصور میں کہاں سے اک نیا چہرہ نکل آیا وہ دریا ہے یہ کہنے میں مجھے اب شرم آتی ہے مجھے سیراب کیا کرتا وہ خود پیاسا نکل آیا اسی امید پر سب اشک میں نے صرف کر ڈالے اگر ان ...

    مزید پڑھیے

    سسکتے بام و در روتا ہوا گھر چھوڑ آیا ہوں

    سسکتے بام و در روتا ہوا گھر چھوڑ آیا ہوں میں خود کو ایک ویرانے میں جا کر چھوڑ آیا ہوں جہاں احساس کی آواز بھی آتی نہیں مجھ تک میں ایسی بے حسی میں خود کو اکثر چھوڑ آیا ہوں اکیلا میں ہی کیوں اب یہ سکوت موج بھی ٹوٹے تھرکتی جھیل کی آنکھوں میں کنکر چھوڑ آیا ہوں بہت عجلت میں اپنے زخم ...

    مزید پڑھیے

    پھر وہ بے سمت اڑانوں کی کہانی سن کر

    پھر وہ بے سمت اڑانوں کی کہانی سن کر سو گیا پیڑ پرندوں کی کہانی سن کر کیا یہی خواب کی تعبیر ہوا کرتی ہے اڑ گئی نیند بھی آنکھوں کی کہانی سن کر آبلے ایسے کبھی پھوٹ کر نا روئے تھے جس طرح روئے ہیں کانٹوں کی کہانی سن کر ہم وہ صحرا کے مسافر ہیں ابھی تک جن کی پیاس بجھتی ہے سرابوں کی ...

    مزید پڑھیے

    کبھی سکوں کبھی صبر و قرار ٹوٹے گا

    کبھی سکوں کبھی صبر و قرار ٹوٹے گا اگر یہ دل ہے تو پھر بار بار ٹوٹے گا وہ اپنے ظرف سے بڑھ کر بھرا ہوا بادل یہ دیکھنا کہیں بے اختیار ٹوٹے گا وہ ایک پل بھی کسی روز آ ہی جائے گا کہ جب یہ زندگی پر اعتبار ٹوٹے گا وگرنہ چلتا رہے گا یہ سلسلہ یوں ہی میں ٹوٹ جاؤں تبھی انتشار ٹوٹے گا پھر ...

    مزید پڑھیے

تمام