احسن تقویم
بستان وفا دہر میں آباد ہے ہم سے دن رات زمانے کو خدا یاد ہے ہم سے تاریخ جنوں خون سے کی ہم نے نگارش آفاق ہیں ہر مسند ارشاد ہے ہم سے روشن کیا ظلمات میں قندیل ہنر کو صحرا میں چمن نور کا آباد ہے ہم سے ہم جنت پرویز کے ہیں حسن تفاخر شیریں کی طلب تیشۂ فرہاد ہے ہم سے سانچے میں غم و درد کے ...