B S Jain Jauhar

بی ایس جین جوہر

سیماب اکبر آبادی کے شاگرد، نظموں اور غزلوں پر مشتمل کئی شعری مجموعے شائع ہوئے

A disciple of Seemab Akbarabadi, published several collections of his ghazals and nazms

بی ایس جین جوہر کے تمام مواد

13 غزل (Ghazal)

    نغمے تڑپ رہے ہیں دل بے قرار میں

    نغمے تڑپ رہے ہیں دل بے قرار میں آنکھیں برس رہی ہیں غم انتظار میں فطرت اداس سی ہے گھٹائیں ہیں سوگوار اک غم نصیب حسن ہے ابر بہار میں ہے ذرہ ذرہ شوق سماعت سے بے قرار تم گنگنا رہے ہو کسی آبشار میں ساون کی رت بہار کا موسم اندھیری رات رم جھم کے گیت گونج رہے ہیں پھوار میں سپنوں میں ہو ...

    مزید پڑھیے

    پہلے احباب تغافل کی صفائی دیں گے

    پہلے احباب تغافل کی صفائی دیں گے پھر مرے حق میں عدالت میں گواہی دیں گے ایک انسان بھی ڈھونڈے سے نہ مل پائے گا آدمی آدمی ہر سمت دکھائی دیں گے ماں کے جائے ہوئے پالے ہوئے کتنے بیٹے ماں کے ہاتھوں میں ہی لا لا کے کمائی دیں گے ایک ماں ہے جو ہمیشہ ہی دعائیں دے گی اس کے بیٹے جو اگر گھر سے ...

    مزید پڑھیے

    کیفیت دل حزیں ہم سے نہیں بیاں ہوئی

    کیفیت دل حزیں ہم سے نہیں بیاں ہوئی لفظ نہ ساتھ دے سکے آنسوؤں سے عیاں ہوئی شورش واردات قلب شعروں میں ڈھال ڈھال کر لکھتے رہے تمام عمر ختم نہ داستاں ہوئی اب نہ وہ دل میں دھڑکنیں اب نہ وہ سوز و ساز ہے پوچھتے ہیں وفات دل کیسے ہوئی کہاں ہوئی میری ذرا سی بات پر جانے وہ کیوں خفا ...

    مزید پڑھیے

    تمام رات چھتوں پر برس گیا پانی

    تمام رات چھتوں پر برس گیا پانی سویرا ہوتے ہی بستی میں بس گیا پانی پیا کی بانہوں میں دلہن کو کس گیا پانی اندھیری رات میں برہن کو ڈس گیا پانی بڑا ہی ناز تھا اپنی خنک مزاجی پر زمیں کے تپتے توے پر جھلس گیا پانی وہ ناپتا رہا دھرتی کے سب نشیب و فراز فریب راحت ماندن میں پھنس گیا ...

    مزید پڑھیے

    گھٹا ساون کی امڈی آ رہی ہے

    گھٹا ساون کی امڈی آ رہی ہے پیام اشک بھر بھر لا رہی ہے رگوں میں خون گردش کر رہا ہے جوانی ساز دل پر گا رہی ہے رلاتا ہے انہیں بھی کیا یہ ساون مجھے کالی گھٹا تڑپا رہی ہے ترنم خیز جمنا کے کنارے کسی کی یاد پیہم آ رہی ہے یہ آخر کون ہے جو چپ کھڑا ہے نظر ہر بار دھوکا کھا رہی ہے ہم اپنے دل ...

    مزید پڑھیے

تمام