Aziz Hyderabadi

عزیز حیدرآبادی

عزیز حیدرآبادی کے تمام مواد

18 غزل (Ghazal)

    نعرۂ تکبیر بھی زاہد نثار نغمہ ہے

    نعرۂ تکبیر بھی زاہد نثار نغمہ ہے کس قدر اللہ اکبر اعتبار نغمہ ہے کیا سریلی تھی صدائے حرف کن روز ازل اب تک رگ رگ ہماری بے قرار نغمہ ہے عندلیب خوش نوا پر آنکھ ہے صیاد کی نرگس شہلا سراپا انتظار نغمہ ہے تفرقہ ہو اس طرح تو کیا جمے عشرت کا رنگ دل ضعیف و ناتواں لب زیر بار نغمہ ہے شعر ...

    مزید پڑھیے

    ظالم ترے وعدوں نے دیوانہ بنا رکھا

    ظالم ترے وعدوں نے دیوانہ بنا رکھا شمع رخ انور کا پروانہ بنا رکھا سبزہ کی طرح مجھ کو اس گلشن عالم میں اپنوں سے بھی قسمت نے بیگانہ بنا رکھا تقلید یہ اچھی کی ساقی نے مرے دل کی ٹوٹے ہوئے شیشہ کا پیمانہ بنا رکھا دعویٰ تری الفت کا کہنے میں نہیں آتا غیروں نے مگر اس کا افسانہ بنا ...

    مزید پڑھیے

    شوخی سے کشمکش نہیں اچھی حجاب کی

    شوخی سے کشمکش نہیں اچھی حجاب کی کھل جائے گی گرہ ترے بند نقاب کی شیشے کھلے نہیں ابھی ساغر چلے نہیں اڑنے لگی پری کی طرح بو شراب کی دو دن کی زندگی پہ الٰہی یہ غفلتیں آنکھیں تو ہیں کھلی ہوئی حالت ہے خواب کی ہوتے ہی صبح وصل کی شب دیکھتا ہوں کیا تلوار بن گئی ہے کرن آفتاب کی آتا نہیں ...

    مزید پڑھیے

    نالے دم لیتے نہیں یارب فغاں رکتی نہیں

    نالے دم لیتے نہیں یارب فغاں رکتی نہیں گو قفس میں بند ہوں لیکن زباں رکتی نہیں ڈر رہا ہوں ٹوٹ جائیں گی قفس کی تیلیاں کیا مصیبت ہے ہوائے بوستاں رکتی نہیں دیدنی ہیں ملزم ہستی کی طوفاں خیزیاں ڈوبنے سے کشتئ عمر رواں رکتی نہیں اڑ کے ہم پہنچیں گے منزل پر ہوائے شوق میں کارواں رک جائے ...

    مزید پڑھیے

    زندگی نام ہے محبت کا

    زندگی نام ہے محبت کا مرگ انجام ہے محبت کا کس طرح نکلے باغ سے بلبل بوئے گل دام ہے محبت کا خاص مجھ پر نہیں نگاہ کرم قاعدہ عام ہے محبت کا روح کے واسطے تن خاکی ایک احرام ہے محبت کا میری ضد سے ہوس پرستوں میں نام بد نام ہے محبت کا

    مزید پڑھیے

تمام