Aulad Ali Rizvi

اولاد علی رضوی

اولاد علی رضوی کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    نہ جس کا کوئی سہارا ہو وہ کدھر جائے

    نہ جس کا کوئی سہارا ہو وہ کدھر جائے نہ آئے موت تو بے موت کیسے مر جائے میں اس خیال سے ان سے گلا نہیں کرتا کہیں نہ پھول سے چہرے کا رنگ اتر جائے تو ہی بتا دے مجھے بے کسیٔ منزل شوق جو راہ سے بھی نہ واقف ہو وہ کدھر جائے ہزاروں طور نہیں چشم معرفت کے لئے جہاں جہاں تری معجز نما نظر ...

    مزید پڑھیے

    شکستہ دل کی خوشی دوستو خوشی تو نہ تھی

    شکستہ دل کی خوشی دوستو خوشی تو نہ تھی ہنسی پہ وقت کے اک طنز تھا ہنسی تو نہ تھی تمام عمر جسے روشنی سمجھتے رہے فریب چشم تمنا تھا روشنی تو نہ تھی کسی کے بعد جو گزری کسی کی حسرت میں وہ اک سزائے محبت تھی زندگی تو نہ تھی جسے زمانہ نے گل کی ہنسی کا نام دیا وہ ایک کیفیت کرب تھی ہنسی تو نہ ...

    مزید پڑھیے

    ابھرتے چاند ستاروں کا تذکرہ بھی کرو

    ابھرتے چاند ستاروں کا تذکرہ بھی کرو خزاں کے ساتھ بہاروں کا تذکرہ بھی کرو گلوں کی چھاؤں میں آرام کرنے والو کبھی ہماری راہ کے خاروں کا تذکرہ بھی کرو ہمیشہ سیل و تلاطم کا ذکر کرتے ہو سکوں بہ دوش کناروں کا تذکرہ بھی کرو رباب و چنگ کے نغموں سے گر ملے فرصت شکستہ ساز کے تاروں کا ...

    مزید پڑھیے

    نہ پوچھو کیسے شب انتظار گزری ہے

    نہ پوچھو کیسے شب انتظار گزری ہے بھلا ہو دل کا بہت بیقرار گزری ہے ہزار مصلحتیں جس میں کار فرما ہوں وہ اک نگاہ کرم ہم پہ بار گزری ہے ہے اصطلاح محبت میں جس کا نام جنوں وہ ایک رسم بڑی پائیدار گزری ہے ضرور اس نے ترے پیرہن کو چوما تھا جو اس طرف سے صبا مشک بار گزری ہے وہ باغباں بھی ...

    مزید پڑھیے

    جہاں نفاق کے شعلے ملیں بجھا کے چلو

    جہاں نفاق کے شعلے ملیں بجھا کے چلو چراغ امن و محبت کا تم جلا کے چلو تمہارے بعد بھی آئیں گے قافلے یارو ملیں جو راہ میں کانٹے انہیں ہٹا کے چلو ابھی تو کام انہیں بھی بہت سے کرنے ہیں نمود صبح ہے سوتوں کو بھی جگا کے چلو اشارہ وقت کا یہ ہے کہ اے جہاں والو نیاز و ناز کی تفریق کو مٹا کے ...

    مزید پڑھیے

تمام