Ateeya Daud

عطیہ داؤد

عطیہ داؤد کے تمام مواد

6 نظم (Nazm)

    اڑان سے پہلے

    ماں رسموں رواجوں کے دھاگوں سے بنی تارتار اوڑھنی مجھ سے واپس لے لے تم ہی ان میں پیوند لگاتے لگاتے ہار چکی ہو تو مجھ کو کیوں کر پیش کرو گی ماں دروازے کی یہ کنڈی اندر سے بند کرنے کا تمہیں حکم دیا گیا ہے کھول دے ورنہ میرا قد اتنا اونچا ہو گیا ہے میں اب اس تک خود پہنچ سکتی ہوں ماں مجھے ...

    مزید پڑھیے

    تم اور میں

    مجھے گوشت کی تھالی سمجھ کر چیل کی طرح جھپٹا مارتے ہو اسے میں پیار سمجھوں اتنی بھولی میں نہیں ہوں مجھ سے تمہارا موہ ایسا ہے جیسا بلی کا چھیچھڑے سے اس کو میں پیار سمجھوں اتنی بھولی میں نہیں ہوں میرے بدن کو کھلونا جان کر مرضی ہو تو کھیلو مرضی ہو تو توڑ ڈالو اسے میں پیار سمجھوں اتنی ...

    مزید پڑھیے

    محبت کی منزل

    ایسے تو نہیں چھیڑو میرے جسم کے طنبورے کو جیسے کوئی بچہ شرارت کرے میرا جسم کوئی راز نہیں ہے جسے دریافت کرنے کے لئے کسی نقشے کی ضرورت ہو یہ الجبرا کا سوال نہیں ہے جس کا پہلے سے فارمولا تیار ہو اس ساز کو بجانے کے لئے کوئی بھی ترکیب دنیا کی کسی بھی کتاب میں درج نہیں یہ ساز از خود بجنے ...

    مزید پڑھیے

    اپنی بیٹی کے نام

    اگر تمہیں کاری کہہ کر قتل کر دیں مر جانا پیار ضرور کرنا شرافت کے شو کیس میں نقاب ڈال کر مت بیٹھنا پیار ضرور کرنا پیاسی خواہشوں کے ریگزار میں ببول بن کر مت رہنا پیار ضرور کرنا اگر کسی کی یاد ہولے ہولے تمہارے دل میں آتی ہے تو مسکرا دینا پیار ضرور کرنا وہ کیا کریں گے بس سنگسار ہی تو ...

    مزید پڑھیے

    کاش سمجھ دار نہ بنوں

    تجربہ کار ذہن تو سب سمجھ جاتا ہے ذہن میں سوچوں کو بند کر کے تالا ڈال دوں چالاک آنکھیں تو سب کچھ تاڑ لیتی ہیں ان پر لا علمی کے شیشے چڑھا دوں اپنے حساس دل کو ذرا خاطر میں نہ لاؤں ماضی کا تمام مشاہدہ اور تجربہ جو درج ہے ذہن پر اسے مٹا ڈالوں میری عقل میرے لیے عذاب بن گئی ہے کاش سمجھ دار ...

    مزید پڑھیے

تمام