Ashok Mizaj Badr

اشوک مزاج بدر

اشوک مزاج بدر کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    غزل میں درد کے احساس کو جگائے بغیر

    غزل میں درد کے احساس کو جگائے بغیر ہنر میں آتا نہیں دل پہ چوٹ کھائے بغیر تلاش کرتا ہوا پھر رہا ہوں برسوں سے کہاں گیا مرا بچپن مجھے بتائے بغیر نہ جانے کون سی دنیا میں لوگ جیتے ہیں خیال و خواب کی دنیا کوئی بسائے بغیر کئی ستارے بڑے بد نصیب ہوتے ہیں وہ ڈوب جاتے ہیں پلکوں پہ ...

    مزید پڑھیے

    ہم لوگ اپنی راہ کی دیوار ہو گئے

    ہم لوگ اپنی راہ کی دیوار ہو گئے یعنی کہ مصلحت میں گرفتار ہو گئے اب تو بلند اور ذرا حوصلہ کرو پتھر جو میل کے تھے وہ دیوار ہو گئے طوفاں میں ہم کو چھوڑ کے جانے کا شکریہ اب اپنے ہاتھ پاؤں ہی پتوار ہو گئے گھر کو گرانے والے سیاسی مزاج تھے غم میں شریک ہو کے وہ غم خوار ہو گئے پردے کی ...

    مزید پڑھیے

    کتنی سچائی کس خبر میں ہے

    کتنی سچائی کس خبر میں ہے یہ تو اخبار کی نظر میں ہے گھر میں رہنا تمہیں نہیں آتا ورنہ سارا سکون گھر میں ہے آسماں ایک سا ہے سب کے لئے فرق تیری مری نظر میں ہے زہر اتنا تو سانپ میں بھی نہیں زہر جتنا تمہارے ڈر میں ہے ہر قدم پر بھلے ہوں مے خانہ ایک مسجد بھی رہ گزر میں ہے میں جو چاہوں ...

    مزید پڑھیے

    زندگی تھام لیا کرتے ہیں بڑھ کر لمحے

    زندگی تھام لیا کرتے ہیں بڑھ کر لمحے وقت آنے پہ بدلتے ہیں مقدر لمحے آ بھی جا تجھ کو بلاتے ہیں یہ کہہ کر لمحے پھر نہ آئیں گے بہاروں کے معطر لمحے ہر گھڑی ایک سا موسم بھی کہاں رہتا ہے ہیں کہیں پھول سے کومل کہیں پتھر لمحے سب میں یاری ہیں یہاں دوستی یاری سکھ دکھ کس نے دیکھے ہیں یہاں ...

    مزید پڑھیے

    وصل کی تو کبھی فرقت کی غزل لکھتے ہیں

    وصل کی تو کبھی فرقت کی غزل لکھتے ہیں ہم تو شاعر ہیں محبت کی غزل لکھتے ہیں پڑھیے ان کو کسی کاغذ پہ نہیں سرحد پر اپنے خوں سے جو شہادت کی غزل لکھتے ہیں رہنما اپنے وطن کے بھی ہیں کتنے شاطر وہ شہادت پہ سیاست کی غزل لکھتے ہیں تم نے مزدور کے چھالے نہیں دیکھے شاید اپنے ہاتھوں پہ وہ محنت ...

    مزید پڑھیے

تمام