محتسب نے جو نکالا ہمیں میخانے سے
محتسب نے جو نکالا ہمیں میخانے سے دور تک آنکھ ملاتے گئے پیمانے سے آج تو خم ہی لگا دے مرے منہ سے ساقی میری نیت نہیں بھرتی ترے پیمانے سے آپ اتنا تو ذرا حضرت ناصح سمجھیں جو نہ سمجھے اسے کیا فائدہ سمجھانے سے میں نے چکھی تھی تو ساقی نے کہا جوڑ کے ہاتھ آپ للہ چلے جائیے میخانے سے تم ...