Ashhad Bilal Ibn-e-chaman

اشہد بلال ابن چمن

اشہد بلال ابن چمن کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    حیلہ ہے حوالہ ہے

    حیلہ ہے حوالہ ہے یہ عشق نرالا ہے شکوہ بھی شکایت بھی سب پیار کی مالا ہے سوچو تو فقط سورج سمجھو تو اجالا ہے ہے یاد وہی ازبر جو بھولنے والا ہے بچھڑے ہوئے ساتھی ہیں اور پاؤں میں چھالا ہے حالات بھی پس مرده ہونٹوں پہ بھی تالا ہے آئینہ تن تنہا سچ بولنے والا ہے یاروں کی محبت ...

    مزید پڑھیے

    تیر نظر نے آپ کی گھائل کیا مجھے

    تیر نظر نے آپ کی گھائل کیا مجھے پھر شوق انتظار نے پاگل کیا مجھے ایسی چلی ہوائے گلستاں مری طرف چھو کر بوئے گلاب نے صندل کیا مجھے بیٹوں نے میرے نام کی دستار پہن لی اور بیٹیوں نے صورت آنچل کیا مجھے بڑھنے لگی ہے دل کی تمنائے عاشقی یوں آ کے تیری یاد نے بے کل کیا مجھے ہوش و حواس ...

    مزید پڑھیے

    آ جاؤ اب تو زلف پریشاں کئے ہوئے

    آ جاؤ اب تو زلف پریشاں کئے ہوئے ہم راہ پر ہیں شمع فروزاں کئے ہوئے مایوس قلب ہے تری آمد کا منتظر دہلیز پر نگاہ کو چسپاں کئے ہوئے عہد وفا کو توڑ کے ہم بھی ہیں مضمحل تم بھی ادھر ہو چاک گریباں کئے ہوئے آؤ تو میرے صحن میں ہو جائے روشنی مدت گزر گئی ہے چراغاں کئے ہوئے بیٹھے ہیں تشنہ ...

    مزید پڑھیے

    ہم نے دیکھا ہے اتنے کھنڈر خواب میں

    ہم نے دیکھا ہے اتنے کھنڈر خواب میں اب تو لگتا نہیں ہم کو ڈر خواب میں اپنی برسوں سے ہے اک وہی آرزو روز آ جائے ہے جو نظر خواب میں وقت آنے پہ سب کو غشی آ گئی جو بتاتے تھے خود کو نڈر خواب میں ظلم کی آندھیاں بڑھ کے طوفاں ہوئیں مست دنیا ہے پر رات بھر خواب میں عشق کی یہ مسافت بھی کیا ...

    مزید پڑھیے

    دل مانتا نہیں ہے منانے کے بعد بھی

    دل مانتا نہیں ہے منانے کے بعد بھی کرتا ہے ان کو یاد بھلانے کے بعد بھی پیماں کی نذر ہو گئے چین و سکوں، قرار لیکن نبھا نہیں ہے نبھانے کے بعد بھی اک لفظ یاد تھا مجھے ترک وفا مگر بھولا ہوا ہوں ٹھوکریں کھانے کے بعد بھی تسکین دل نصیب نہیں ہے تو کیا ہوا ہونا یہی ہے پیار جتانے کے بعد ...

    مزید پڑھیے

تمام