Arshad Lateef

ارشد لطیف

  • 1961

ارشد لطیف کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    ایک صورت تری بنانے میں

    ایک صورت تری بنانے میں رنگ مصروف ہیں زمانے میں پھیلتی جا رہی ہے یہ دنیا جشن آوارگی منانے میں قطرہ قطرہ ٹپک رہا ہے دل قصۂ عاشقی سنانے میں کیسے کیسے وجود روشن ہیں وقت کے نیلے شامیانے میں میرا پیکر مجھے عطا کر دے کیا کمی ہے ترے خزانے میں

    مزید پڑھیے

    سرور عشق نے الفت سے باندھ رکھا ہے

    سرور عشق نے الفت سے باندھ رکھا ہے تری غرض نے محبت سے باندھ رکھا ہے عجب کشش ہے ترے ہونے یا نہ ہونے میں گماں نے مجھ کو حقیقت سے باندھ رکھا ہے کبھی کبھی تو مجھے ٹوٹتا دکھائی دے جو ایک عہد قیامت سے باندھ رکھا ہے شہ جمال ترے شہر کے فقیروں کو کمال ہجر نے وحشت سے باندھ رکھا ہے بھٹک ...

    مزید پڑھیے

    کسی صورت اگر اظہار کی صورت نکل آئے

    کسی صورت اگر اظہار کی صورت نکل آئے تو ممکن ہے کسی سے پیار کی صورت نکل آئے مسیحائی پہ وہ کافر اگر ایمان لے آئے شفا کی شکل میں بیمار کی صورت نکل آئے اگر وہ بے وفا ضد چھوڑ دے اور ٹھیک ہو جائے تو شاید پھر مرے گھر بار کی صورت نکل آئے کوئی تو معجزہ ایسا بھی ہو اپنی محبت میں ترے انکار ...

    مزید پڑھیے

    محبت صرف اک جذبہ نہیں ہے

    محبت صرف اک جذبہ نہیں ہے نظر آتا ہے جو ویسا نہیں ہے سبھی تعبیر اس کی لکھ رہے ہیں کسی نے بھی اسے دیکھا نہیں ہے کسی کھائی میں وہ بھی جا گرا ہے جو تیری راہ سے گزرا نہیں ہے نہ کر سینے کے آتش دان ٹھنڈے بجھا دل پھر کبھی جلتا نہیں ہے چلو باہر سے ہو کر لوٹ آئیں کئی دن سے کوئی آیا نہیں ...

    مزید پڑھیے

    جب میں اس آدمی سے دور ہوا

    جب میں اس آدمی سے دور ہوا غم مری زندگی سے دور ہوا میں بھی اس کے مکان سے نکلا وہ بھی میری گلی سے دور ہوا دل سے کانٹا نکالنے کے بعد درد اپنی کمی سے دور ہوا وہ سمجھتا رہا کہ روئے گا میں بڑی خامشی سے دور ہوا راستے میں جو اک سمندر تھا میری تشنہ لبی سے دور ہوا وہ جسے مجھ سے دور ہونا ...

    مزید پڑھیے

تمام