داستاں بھی مختلف لہجہ بھی یاروں سے جدا
داستاں بھی مختلف لہجہ بھی یاروں سے جدا پانچواں درویش تو ہے پہلے چاروں سے جدا زہر نا پختہ مزاجوں میں بھرا کرتے ہیں یہ آپ رہیے گا ذرا ان ہوشیاروں سے جدا شور برپا ہو گیا ہر گوشۂ گلزار میں جب ابھر آیا نیا منظر بہاروں سے جدا چاٹ جاتی حرص کی دیمک فقیروں کے بھی تن سیرتیں ان کی تھیں ...