نیا شہر انور سدید 07 ستمبر 2020 شیئر کریں مجھے یاد ہے رائیگانی کے گہرے سمندر میں جب میں نے اکتارہ اپنا بجایا تو اس نغمۂ جاں فزا سے مقامات آہ و فغاں کے ابھارے مضامین نو کے شرارے جگائے مٹا ڈالا احساس سب رائیگانی کا سمندر کی تہہ سے نیا شہر ابھارا