Anwar Jalalpuri

انور جلال پوری

شاعر اور مشاعروں کے مقبول ناظم، ’گیتا‘ اور ’گیتانجلی‘ کا اردو میں منظوم ترجمہ بھی کیا

Poet and a popular mushaira anchor; translated Geeta and Gitanjali into Urdu

انور جلال پوری کی غزل

    پرایا کون ہے اور کون اپنا سب بھلا دیں گے

    پرایا کون ہے اور کون اپنا سب بھلا دیں گے متاع زندگانی ایک دن ہم بھی لٹا دیں گے تم اپنے سامنے کی بھیڑ سے ہو کر گزر جاؤ کہ آگے والے تو ہرگز نہ تم کو راستہ دیں گے جلائے ہیں دیئے تو پھر ہواؤں پر نظر رکھو یہ جھونکے ایک پل میں سب چراغوں کو بجھا دیں گے کوئی پوچھے گا جس دن واقعی یہ زندگی ...

    مزید پڑھیے

    زلف کو ابر کا ٹکڑا نہیں لکھا میں نے

    زلف کو ابر کا ٹکڑا نہیں لکھا میں نے آج تک کوئی قصیدہ نہیں لکھا میں نے جب مخاطب کیا قاتل کو تو قاتل لکھا لکھنوی بن کے مسیحا نہیں لکھا میں نے میں نے لکھا ہے اسے مریم و سیتا کی طرح جسم کو اس کے اجنتا نہیں لکھا میں نے کبھی نقاش بتایا کبھی معمار کہا دست فنکار کو کاسہ نہیں لکھا میں ...

    مزید پڑھیے

    شاداب و شگفتہ کوئی گلشن نہ ملے گا

    شاداب و شگفتہ کوئی گلشن نہ ملے گا دل خشک رہا تو کہیں ساون نہ ملے گا تم پیار کی سوغات لیے گھر سے تو نکلو رستے میں تمہیں کوئی بھی دشمن نہ ملے گا اب گزری ہوئی عمر کو آواز نہ دینا اب دھول میں لپٹا ہوا بچپن نہ ملے گا سوتے ہیں بہت چین سے وہ جن کے گھروں میں مٹی کے علاوہ کوئی برتن نہ ملے ...

    مزید پڑھیے

    قیام گاہ نہ کوئی نہ کوئی گھر میرا

    قیام گاہ نہ کوئی نہ کوئی گھر میرا ازل سے تا بہ ابد صرف اک سفر میرا خراج مجھ کو دیا آنے والی صدیوں نے بلند نیزے پہ جب ہی ہوا ہے سر میرا عطا ہوئی ہے مجھے دن کے ساتھ شب بھی مگر چراغ شب میں جلا دیتا ہے ہنر میرا سبھی کے اپنے مسائل سبھی کی اپنی انا پکاروں کس کو جو دے ساتھ عمر بھر ...

    مزید پڑھیے

    میں ہر بے جان حرف و لفظ کو گویا بناتا ہوں

    میں ہر بے جان حرف و لفظ کو گویا بناتا ہوں کہ اپنے فن سے پتھر کو بھی آئینہ بناتا ہوں میں انساں ہوں مرا رشتہ براہیمؔ اور آزرؔ سے کبھی مندر کلیسا اور کبھی کعبہ بناتا ہوں مری فطرت کسی کا بھی تعاون لے نہیں سکتی عمارت اپنے غم خانے کی میں تنہا بناتا ہوں نہ جانے کیوں ادھوری ہی مجھے ...

    مزید پڑھیے