ساری رات
دوسرا گلاس بھی خالی تھا۔ میرا گلاس، جوپہلا گلاس نہیں تھا، خالی ہو رہا تھا۔ میں نے دوسرے گلاس کو بھی بھر دیا اور انتظار کرنے لگا۔ اس کا جس کے آنے کا انتظار تھا۔ اس کا جس نے آنے کا وعدہ نہیں کیا تھا۔ چھت پر چاندنی سو رہی تھی۔ ہوا جاگ رہی تھی اور رات کا دل دھڑکا رہی تھی کبھی کبھی ...