Anvar Mahmood Khalid

انور محمود خالد

پاکستانی شاعر، اردو کے استاد رہے

Pakistani poet, taught Urdu

انور محمود خالد کی غزل

    ان کہے لفظوں میں مطلب ڈھونڈھتا رہتا ہوں میں

    ان کہے لفظوں میں مطلب ڈھونڈھتا رہتا ہوں میں کیا کہا تھا اس نے اور کیا سوچتا رہتا ہوں میں یوں ہی شاید مل سکے ہونے نہ ہونے کا سراغ اب مسلسل خود کے اندر جھانکتا رہتا ہوں میں موت کے کالے سمندر میں ابھرتے ڈوبتے برف کے تودے کی صورت ڈولتا رہتا ہوں میں ان فضاؤں میں امڈتی پھیلتی خوشبو ...

    مزید پڑھیے

    شہر در شہر فضاؤں میں دھواں ہے اب کے

    شہر در شہر فضاؤں میں دھواں ہے اب کے کس سے کہیے کہ قیامت کا سماں ہے اب کے آنکھ رکھتا ہے تو پھر دیکھ یہ سہمے چہرے کان رکھتا ہے تو سن کتنی فغاں ہے اب کے چند کلیوں کے چٹکنے کا نہیں نام بہار قافلہ کل کا چلا تھا تو کہاں ہے اب کے تھی مگر اتنی نہ تھی کور زمانے کی نظر ایک قاتل پہ مسیحا کا ...

    مزید پڑھیے

    جو ہو سکا نہ مرا اس کو بھول جاؤں میں

    جو ہو سکا نہ مرا اس کو بھول جاؤں میں پرائی آگ میں کیوں انگلیاں جلاؤں میں وہ اب کے جائے تو پھر لوٹ کر نہ آئے کبھی بھلائے ایسے کہ پھر یاد بھی نہ آؤں میں سکھی رہے وہ سدا اپنے گھر کے آنگن میں اس اک دعا کے لئے ہاتھ اب اٹھاؤں میں نئی رتوں کے جھمیلے ہوں اس کا زاد سفر شکست عرض تمنا پہ ...

    مزید پڑھیے

    خدا بھی میری طرح با کمال ایسا تھا

    خدا بھی میری طرح با کمال ایسا تھا تراشا اس کو جو میرے خیال ایسا تھا ہر ایک لمحہ یہی ڈر تھا کھو نہ جائے کہیں رہا وہ پاس مگر احتمال ایسا تھا تھا تتلیوں کے پروں سا لطیف اس کا بدن جو تاب لمس نہ رکھے جمال ایسا تھا پگھلتی چاندی تھا نصف النہار پر جب تھا بکھرتا سونا تھا سورج زوال ایسا ...

    مزید پڑھیے