Anjum Khayali

انجم خیالی

انجم خیالی کے تمام مواد

12 غزل (Ghazal)

    جان سے کیسے جایا جاتا ہے

    جان سے کیسے جایا جاتا ہے یہ ہنر کیا سکھایا جاتا ہے بول کر بولیاں پرندوں کی ان کو گھیرے میں لایا جاتا ہے بعض وعدے کیے نہیں جاتے پھر بھی ان کو نبھایا جاتا ہے میں نہ جاؤں کہیں تو پھر دیکھوں کس طرح میرا سایا جاتا ہے صبح کے بعد بھی جو روشن ہوں ان دیوں کو بجھایا جاتا ہے

    مزید پڑھیے

    آزار مرے دل کا دل آزار نہ ہو جائے

    آزار مرے دل کا دل آزار نہ ہو جائے جو کرب نہاں ہے وہ نمودار نہ ہو جائے آواز بھی دیتی ہے کہ اٹھ جاگ میرے لعل ڈرتی بھی ہے بچہ کہیں بیدار نہ ہو جائے جب تک میں پہنچتا ہوں کڑی دھوپ میں چل کر دیوار کا سایہ پس دیوار نہ ہو جائے پردہ نہ سرک جائے کہیں اے دل بے تاب وہ پردہ نشیں اور پر اسرار ...

    مزید پڑھیے

    شب فراق اچانک خیال آیا مجھے

    شب فراق اچانک خیال آیا مجھے کہ میں چراغ نہ تھا اس نے کیوں جلایا مجھے کہاں ملا میں تجھے یہ سوال بعد کا ہے تو پہلے یاد تو کر کس جگہ گنوایا مجھے مجھے شبہ سا ہوا اس کی بے نیازی سے میں خود بنا ہوں خدا نے نہیں بنایا مجھے ملا بھی مجھ کو بچھڑ کر کہیں چلا بھی گیا اور اپنا نام بھی اس نے ...

    مزید پڑھیے

    شب کو اک بار کھل کے روتا ہوں

    شب کو اک بار کھل کے روتا ہوں پھر بڑے سکھ کی نیند سوتا ہوں اشک آنکھوں کے بیچ ہوتے ہیں میں انہیں کھیت کھیت بوتا ہوں میرے آنسو کبھی نہیں رکتے میں ہمیشہ وضو میں ہوتا ہوں ہوتا جاتا ہوں اس سخی کے قریب جیسے جیسے غریب ہوتا ہوں

    مزید پڑھیے

    اے شب غم جو ہم بھی گھر جائیں

    اے شب غم جو ہم بھی گھر جائیں شہر کس کے سپرد کر جائیں کتنی اطراف کتنے رستے ہیں ہم اکیلے کدھر کدھر جائیں ایک ہی گھر میں قید ہے سلطاں ہم بھکاری نگر نگر جائیں آنکھ جھپکیں تو اتنے عرصے میں جانے کتنے برس گزر جائیں صورت ایسی بگاڑ لی اپنی وہ ہمیں دیکھ لیں تو ڈر جائیں

    مزید پڑھیے

تمام