یدھشٹھر
ابھی چیڑ کے جنگلوں سے گزرنا بہت جاں فزا ہے کئی میل کے بعد برفیلے تودوں کا صحرا ملے گا جہاں سرد پروائیوں کے تھپیڑے تھرکتے ملیں گے عمودی ڈھلانوں کا اک سلسلہ بھی ملے گا اچانک جسے پار کرنے کی دھن میں تمہیں اپنے سب ساتھیوں کو گلانا پڑے گا حسیں دروپدی اور تمہارے جری بھائیوں کی ...