اختر رضا سلیمی کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    وہ حسن سبز جو اترا نہیں ہے ڈالی پر

    وہ حسن سبز جو اترا نہیں ہے ڈالی پر فریفتہ ہے کسی پھول چننے والی پر میں ہل چلاتے ہوئے جس کو سوچا کرتا تھا اسی کی گندمی رنگت ہے بالی بالی پر یہ لوگ سیر کو نکلے ہیں سو بہت خوش ہیں میں دل گرفتہ ہوں سبزے کی پائمالی پر اک اور رنگ ملا آ کے سات رنگوں میں شعاع مہر پڑی جب سے تیری بالی ...

    مزید پڑھیے

    بتائیں کیا کہ کہاں پر مکان ہوتے تھے

    بتائیں کیا کہ کہاں پر مکان ہوتے تھے وہاں نہیں ہیں جہاں پر مکان ہوتے تھے سنا گیا ہے یہاں شہر بس رہا تھا کوئی کہا گیا ہے یہاں پر مکان ہوتے تھے وہ جس جگہ سے ابھی اٹھ رہا ہے گرد و غبار کبھی ہمارے وہاں پر مکان ہوتے تھے ہر ایک سمت نظر آ رہے ہیں ڈھیر پہ ڈھیر ہر ایک سمت مکاں پر مکان ہوتے ...

    مزید پڑھیے

    تمہارے ہونے کا شاید سراغ پانے لگے

    تمہارے ہونے کا شاید سراغ پانے لگے کنار چشم کئی خواب سر اٹھانے لگے پلک جھپکنے میں گزرے کسی فلک سے ہم کسی گلی سے گزرتے ہوئے زمانے لگے مرا خیال تھا یہ سلسلہ دیوں تک ہے مگر یہ لوگ مرے خواب بھی بجھانے لگے نجانے رات ترے مے کشوں کو کیا سوجھی سبو اٹھاتے اٹھاتے فلک اٹھانے لگے وہ گھر ...

    مزید پڑھیے

    ہمارے جسم اگر روشنی میں ڈھل جائیں

    ہمارے جسم اگر روشنی میں ڈھل جائیں تصورات زمان و مکاں بدل جائیں ہمارے بیچ ہمیں ڈھونڈتے پھریں یہ لوگ ہم اپنے آپ سے آگے کہیں نکل جائیں یہ کیا بعید کسی آنے والے لمحے میں ہمارے لفظ بھی تصویر میں بدل جائیں ہم آئے روز نیا خواب دیکھتے ہیں مگر یہ لوگ وہ نہیں جو خواب سے بہل جائیں یہ ...

    مزید پڑھیے

    وہ بھی کیا دن تھے کیا زمانے تھے

    وہ بھی کیا دن تھے کیا زمانے تھے روز اک خواب دیکھ لیتے تھے اب زمیں بھی جگہ نہیں دیتی ہم کبھی آسماں پہ رہتے تھے آخرش خود تک آن پہنچے ہیں جو تری جستجو میں نکلے تھے خواب گلیوں میں پھر رہے تھے اور لوگ اپنے گھروں میں سوئے تھے ہم کہیں دور تھے بہت ہی دور اور ترے آس پاس بیٹھے تھے

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    ایک کہانی

    پہاڑوں سے گھری وادی میں، پتھر سے بنی اک چار دیواری اور اس دیوار کے اندر کئی کمرے ہزاروں سال کی ویرانیاں اوڑھے کھڑے ہیں انہی ویران کمروں میں سے اک کمرا جہاں تین آدمی اک چارپائی پر خود اپنے آپ سے باہر نکل کر اس طرح بیٹھے ہوئے ہیں جیسے اپنے آپ میں تھے ہی نہیں وہ تین ہیں بس تین اور ...

    مزید پڑھیے