Akhtar Husain Raipurii

اختر حسین رائے پوری

  • 1912 - 1992

نامور ترقی پسند نقاد، ماہر لسانیات اور افسانہ نگار۔بنگلہ اور انگریزی سے بہت سے تراجم بھی کیے۔

Noted progressive critic, linguist, and story writer; also translated literary works from Bangla and English.

اختر حسین رائے پوری کے تمام مواد

10 افسانہ (Story)

    موت

    وہ ایک اندھیری کوٹھری میں دم توڑ رہا تھا۔ یہ نہیں کہ کوٹھری میں روشنی نہ آسکتی ہو۔ مگر دروازہ اندر سے بند تھا، کھڑکی میں اندر سے چٹخنی لگی ہوئی تھی۔ روشن داں کے منہ پر ایک مکڑی نے بڑا ساجالا بن دیا تھا۔ جالے کے ارد گرد زندگی کی زنجیر، اندر موت کی کال کوٹھری۔ مرنے والا اکیلا ہے۔ ...

    مزید پڑھیے

    زلزلہ

    (کوہ آتش فشاں سکون و جمود کے عالم میں ہے۔ غالباً وہ عرصۂ دراز سے خوابیدہ ہے۔ کیونکہ اس کا جسم پتھرا گیا ہے اور شگافوں میں ببول کے درخت ابھر آئے ہیں۔ البتہ اس کی زندگی کی شہادت دھوئیں کی اس مسلسل لہر سے ملتی ہے جو چوٹی کے کسی نامعلوم درز سے نکل کر دم بھر کے لئے فضا پر حلقے بناتی ...

    مزید پڑھیے

    اندھا بھکاری

    کلکتہ کا ایک مکروہ محلہ۔۔۔ پچھلے پہر کا وقت۔ جاڑے کی راتیں۔۔۔ ٹھنڈی ہوا کے جھکڑ۔ ہوا تاڑی اور بنگلا کی بدبو سے بوجھل ہو رہی ہے۔ گلیوں میں آبخوروں کے ٹکڑے، بوتلوں کی کرچیں، جھوٹے پتل اور انڈوں کے چھلکے بکھرے پڑے ہیں۔ طوائفیں منہ چھپائے سو رہی ہیں۔ تکیوں کے نیچے ان کی نسوانیت کی ...

    مزید پڑھیے

    میرا گھر

    وہ گھر، جو گویا ملک کا پڑپوتا تھا۔ صوبے کے بیٹے شہر کے چھوکرے محلہ کا لڑکا۔۔۔ وہ بہت بڑا تھا۔ یہ نہ میرا گھر تھا نہ میرے باپ کا۔ بلکہ ایک سیٹھ کا مکان تھا، اس میں بہت سے کمرے تھے جس طرح مکڑی کے جالے میں بہت سے خانے ہوتے ہیں، بہت سے لوگ مکھیوں کی طرح ان کمروں میں رہتے تھے۔ ایک منزل ...

    مزید پڑھیے

    وہ دونوں

    اندھیرے میں کچھ مردے چپ چاپ بیٹھے ہوئے تھے۔ اوپرموت کی ہلکی ہلکی تاریکی نور کی چٹانوں میں جم رہی تھی اور نیچے زندگی موریوں میں پگھل رہی تھی۔ ان میں سے ایک نے کہا، ’’آؤ اب ہم اس دنیا کی باتیں کریں جسے ہم ہمیشہ کے لئے چھوڑ آئے ہیں۔ دیکھو، مٹی کی بوباس کتنی تیز ہے کہ اب تک وہ ہم ...

    مزید پڑھیے

تمام