کھویا ہوا آدمی
باہر سیاٹل کی رات تھی۔ یخ ہوا ہر چیز کے آرپار گزرجاتی تھی۔ اوورکوٹ، دستانے، ونڈبریکر جیکٹس، چربی، ہڈیاں، سب کے درمیان سے گزرجاتی تھی۔ انگلیوں کی پوریں اور ناک جیسے بے حس، بے جان ہونے لگتی تھیں۔ صرف تین منٹ تک انور اس خوفناک سردی کو برداشت کرپایا۔ سگریٹ کے کش تیزی سے لیے جائیں ...