احمد طارق کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    وصل کا بیج بو نہیں پایا

    وصل کا بیج بو نہیں پایا رات زندہ تھا سو نہیں پایا فانی دنیا کے اس مسافر نے وہ بھی کھویا ہے جو نہیں پایا میری آنکھوں میں خواب بستے ہیں زندگی بھر میں رو نہیں پایا رقص کرتا ہوں میں اداسی میں میں نے محبوب کو نہیں پایا اس نے مجھ سے کہا ملو احمدؔ اور مجھ سے یہ ہو نہیں پایا

    مزید پڑھیے

    درکار تھا قرار بلانا پڑا اسے

    درکار تھا قرار بلانا پڑا اسے آواز دی تو لوٹ کے آنا پڑا اسے میں کون ہوں کہاں سے ہوں اور کس کا پیار ہوں بھولا ہوا تھا مجھ کو بتانا پڑا اسے جاتے ہوئے سبھی سے ملایا تھا اس نے ہاتھ اور سب میں میں بھی تھا سو ملانا پڑا اسے میری سبھی دعاؤں کا محور وہی تو تھا نا چاہتے ہوئے بھی بھلانا پڑا ...

    مزید پڑھیے

    ڈر کے بیٹھا ہوں سرنگوں وحشت

    ڈر کے بیٹھا ہوں سرنگوں وحشت مجھ کو بتلا میں کیا کروں وحشت ہجر کافی ہے دل لگی کے لیے اب میں تیرا بھی کیا بنوں وحشت چاہے جتنا سنوار لوں خود کو آئینے میں مگر لگوں وحشت جا چلی جا کہیں میں چھپ جاؤں تب تو آنا میں جب کہوں وحشت در کھٹکنے پہ میں نے جب پوچھا کوئی کہنے لگا میں ہوں ...

    مزید پڑھیے

    تیری قربت کے عارضی لمحے

    تیری قربت کے عارضی لمحے مجھ کو کافی ہیں سرسری لمحے تو بھی ہو اور تیری خوشبو بھی لمس کے جاوداں غنی لمحے پیر پھسلا مرا میں ڈوب گیا تیری آنکھوں میں داخلی لمحے اس کو آئی حیا تو کب آئی میری جندڑی کے آخری لمحے لمحہ لمحہ تجھے ستائیں گے ایسے ظالم ہیں آدمی لمحے یار سے بچ بھی جائے تو ...

    مزید پڑھیے

    ڈر کے بیٹھا ہوں سرنگوں وحشت

    ڈر کے بیٹھا ہوں سرنگوں وحشت مجھ کو بتلا میں کیا کروں وحشت ہجر کافی ہے دل لگی کے لیے اب میں تیرا بھی کیا بنوں وحشت چاہے جتنا سنوار لوں خود کو آئنے میں مگر لگوں وحشت جا چلی جا کہیں میں چھپ جاؤں تب تو آنا میں جب کہوں وحشت در کھٹکنے پہ میں نے جب پوچھا کوئی کہنے لگا میں ہوں وحشت آج ...

    مزید پڑھیے

تمام