مسیحائی
دھیرے دھیرے ماریہ نے آنکھیں کھولیں—‘ اُس نے نگاہیں اُٹھا کر دیکھا — چاروں طرف گہری خاموشی اور بلا کا سنّا ٹا چھا یا ہوا تھا۔ آسمان پر سیاہ بادل مسلط تھے۔ ماریہ نے آس پاس نظریں گھمائیں۔ وہ ایک کیچڑ سے بھرے گندے گڑھے میں پڑی تھی۔ اُسکے آس پاس گندے پانی اور کیچڑ کا جماؤ تھا۔ وہ ...