Ahmad Rizwan

احمد رضوان

احمد رضوان کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    کسی کو چھوڑ دیتا ہوں کسی کے ساتھ چلتا ہوں

    کسی کو چھوڑ دیتا ہوں کسی کے ساتھ چلتا ہوں میں چلتا ہوں تو پھر وابستگی کے ساتھ چلتا ہوں ستارے بانٹنے والے کسی پل لوٹ آئیں گے چلو کچھ دیر یوں ہی تیرگی کے ساتھ چلتا ہوں مجھے یہ کیا پڑی ہے کون میرا ہم سفر ہوگا ہوا کے ساتھ گاتا ہوں ندی کے ساتھ چلتا ہوں وہ کہتے ہیں زمانہ تیز ہے لمبی ...

    مزید پڑھیے

    آتا ہی نہیں ہونے کا یقیں کیا بات کروں

    آتا ہی نہیں ہونے کا یقیں کیا بات کروں ہے دور بہت وہ خواب نشیں کیا بات کروں کیا بات کروں جو عکس تھا میری آنکھوں میں وہ چھوڑ گیا اک شام کہیں کیا بات کروں کیا بات کروں جو گھڑیاں میری ہم دم تھیں وہ گھڑیاں ہی آزار بنیں کیا بات کروں کیا بات کروں مرے ساتھی مجھ سے چھوٹ گئے وہ لوگ نہیں ...

    مزید پڑھیے

    بات کرنے کا نہیں سامنے آنے کا نہیں

    بات کرنے کا نہیں سامنے آنے کا نہیں وہ مجھے میری اذیت سے بچانے کا نہیں دور اک شہر ہے جو پاس بلاتا ہے مجھے ورنہ یہ شہر کہیں چھوڑ کے جانے کا نہیں کیا یوں ہی رات کے پہلو میں کٹے گی یہ حیات کیا کوئی شہر کے لوگوں کو جگانے کا نہیں اجنبی لوگ ہیں میں جن میں گھرا رہتا ہوں آشنا کوئی یہاں ...

    مزید پڑھیے

    شب ڈھلے گنبد اسرار میں آ جاتا ہے

    شب ڈھلے گنبد اسرار میں آ جاتا ہے ایک سایہ در و دیوار میں آ جاتا ہے میں ابھی ایک حوالے سے اسے دیکھتا ہوں دفعتاً وہ نئے کردار میں آ جاتا ہے یوں شب ہجر شب وصل میں ڈھل جاتی ہے کوئی مجھ سا مری گفتار میں آ جاتا ہے مجھ سا دیوانہ کوئی ہے جو ترے نام کے ساتھ رقص کرتا ہوا بازار میں آ جاتا ...

    مزید پڑھیے

    میں خاک ہو رہا ہوں یہاں خاکدان میں

    میں خاک ہو رہا ہوں یہاں خاکدان میں وہ رنگ بھر رہا ہے ادھر آسمان میں یہ کون بولتا ہے مرے دل کے اندروں آواز کس کی گونجتی ہے اس مکان میں پھر یوں ہوا کہ زمزمہ پرداز ہو گئی وہ عندلیب اور کسی گلستان میں اڑتی ہے خاک دل کے دریچوں کے آس پاس شاید مکین کوئی نہیں اس مکان میں یوں ہی نہیں ...

    مزید پڑھیے

تمام