Ahmad Ata

احمد عطا

احمد عطا کے تمام مواد

22 غزل (Ghazal)

    میں نہ ہونے سے ہوا یعنی بڑی تقصیر کی

    میں نہ ہونے سے ہوا یعنی بڑی تقصیر کی کیمیا گر نے مری مٹی مگر اکسیر کی ان دنوں آیا تھا تو جب حوصلہ درکار تھا خیر ہو تیری کہ تو نے تیرگی تنویر کی اور سوچا اور سوچا اور سوچا اور پھر اس خدائے لم یزل نے اور ہی تقدیر کی عاشقاں سنیے بگوش ہوش میری داستاں داستاں کچھ بھی نہیں یاروں نے بس ...

    مزید پڑھیے

    ہمیں نہ دیکھیے ہم غم کے مارے جیسے ہیں

    ہمیں نہ دیکھیے ہم غم کے مارے جیسے ہیں کہ ہم تو ویسے ہیں اس کے اشارے جیسے ہیں یہ وصل، وصل کی مد میں غلط شمار کیا کہ اس کے ساتھ بھی یونہی کنارے جیسے ہیں طلسم چشم سلامت رہے کہ جس کے سبب کہیں ہیں پھول کہیں ہم ستارے جیسے ہیں وہ جانتا ہے جبھی دور بھاگتا ہے بہت وہ جانتا ہے ہم اس کو ...

    مزید پڑھیے

    اے میاں کون یہ کہتا ہے محبت کی ہے

    اے میاں کون یہ کہتا ہے محبت کی ہے بات یہ ہے کہ یہاں بات ضرورت کی ہے پھر کوئی چاک گریبان لیے پھرتا ہے حضرت عشق نے پھر کوئی شرارت کی ہے بس یونہی ایک ہیولیٰ سا نظر آیا تھا اور پھر دل نے دھڑکنے کی جو شدت کی ہے وہ مری چاہ کا ویسے بھی طلب گار نہ تھا پھر مرے دل نے سنبھلنے میں بھی عجلت کی ...

    مزید پڑھیے

    بے بسی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا

    بے بسی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا زندگی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا روشنی اب میرے اشکوں سے ہے بس تیرگی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا ہنستے ہنستے ہو گیا برباد میں خوش دلی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا چیختا رہتا ہوں اکثر بے سبب بیکسی ایسی بھی ہوتی ہے بھلا جی رہا ہوں میں اسے دیکھے بغیر بے حسی ایسی بھی ...

    مزید پڑھیے

    یہ عکس آپ ہی بنتے ہیں ہم سے ملتے ہیں

    یہ عکس آپ ہی بنتے ہیں ہم سے ملتے ہیں کہ ناخنوں کے بغیر اپنے زخم چھلتے ہیں خبر ملی ہے کہ تو خواب دیکھتی ہے ابھی خبر ملی ہے تری سمت پھول کھلتے ہیں ہمیں یہ وقت کی بخیہ گری پسند نہیں اگرچہ وقت کے ہاتھوں سے زخم سلتے ہیں ہماری عمر سے بڑھ کر یہ بوجھ ڈالا گیا سو ہم بڑوں سے بزرگوں کی طرح ...

    مزید پڑھیے

تمام