کنہیا
میں صدقے ترے حق کے پیارے کنہیا زمیں پر خدا کے اتارے کنہیا نہیں ایک گوکل پہ موقوف جلوے ترے ہر کہیں ہیں نظارے کنہیا مزہ تو یہی ہے تری معرفت کا کہ ہر قوم سمجھے ہمارے کنہیا وہی تو ہیں بس زندہ دار محبت ترے عشق کے جو ہیں مارے کنہیا جفا و ستم کے اندھیروں میں مل کر بنے خلق میں چاند ...