Adeem Hashmi

عدیم ہاشمی

مقبول پاکستانی شاعر جنہوں نے عوامی تجربات کو آواز دی

Popular Pakistani poet who gave voice to peple's life experiences.

عدیم ہاشمی کے تمام مواد

35 غزل (Ghazal)

    چل دیا وہ دیکھ کر پہلو مری تقصیر کا

    چل دیا وہ دیکھ کر پہلو مری تقصیر کا دوسرا رخ اس نے دیکھا ہی نہیں تصویر کا باقی سارے خط پہ دھبے آنسوؤں کے رہ گئے ایک ہی جملہ پڑھا میں نے تری تحریر کا تو نے کیسے لفظ ہونٹوں کی کماں میں کس لیے اتنا گہرا گھاؤ تو ہوتا نہیں ہے تیر کا عذر باقی چال میں ہے قید گو باقی نہیں پاؤں عادی ہو ...

    مزید پڑھیے

    کوئی پتھر کوئی گہر کیوں ہے

    کوئی پتھر کوئی گہر کیوں ہے فرق لوگوں میں اس قدر کیوں ہے تو ملا ہے تو یہ خیال آیا زندگی اتنی مختصر کیوں ہے جب تجھے لوٹ کر نہیں آنا منتظر میری چشم تر کیوں ہے اس کی آنکھیں کہیں صدف تو نہیں اس کا ہر اشک ہی گہر کیوں ہے رات پہلے ہی کیوں نہیں ڈھلتی تیرگی شب کی تا سحر کیوں ہے یہ بھی ...

    مزید پڑھیے

    دل عجب گنبد کہ جس میں اک کبوتر بھی نہیں

    دل عجب گنبد کہ جس میں اک کبوتر بھی نہیں اتنا ویراں تو مزاروں کا مقدر بھی نہیں ڈوبتی جاتی ہیں مٹی میں بدن کی کشتیاں دیکھنے میں یہ زمیں کوئی سمندر بھی نہیں جتنے ہنگامے تھے سوکھی ٹہنیوں سے جھڑ گئے پیڑ پر پھل بھی نہیں آنگن میں پتھر بھی نہیں خشک ٹہنی پر پرندہ ہے کہ پتا ہے ...

    مزید پڑھیے

    میں گفتگو ہوں کہ تحریر کے جہان میں ہوں

    میں گفتگو ہوں کہ تحریر کے جہان میں ہوں مجھے سمجھ تو سہی میں تری زبان میں ہوں خود اپنی سانس کہ رکتی ہے اپنے چلنے سے یہ کیا گھٹن ہے میں کس تنگ سے مکان میں ہوں جلا رہا ہے مرے جسم کو مرا ہی کمال میں ایک تیر ہوں ٹوٹی ہوئی کمان میں ہوں گزر رہی ہے مرے سر سے گاہکوں کی نگاہ ذرا سی چیز ہوں ...

    مزید پڑھیے

    کچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتنا

    کچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتنا کچھ ہم نے ترا سوگ منایا نہیں اتنا کچھ تیری جدائی کی اذیت بھی کڑی تھی کچھ دل نے بھی غم تیرا منایا نہیں اتنا کیوں سب کی طرح بھیگ گئی ہیں تری پلکیں ہم نے تو تجھے حال سنایا نہیں اتنا کچھ روز سے دل نے تری راہیں نہیں دیکھیں کیا بات ہے تو یاد بھی آیا ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    مقابلہ

    زمین ویتنام میں بھی اک سر زمیں کا باسی ہوں جو ابھی تک مری ہے کل کا پتہ نہیں ہے کہ میرے پاؤں مری زمین پر پھسل رہے ہیں کوئی بڑے زور دار ہاتھوں سے دور بیٹھا زمین کا پلو پکڑ کے اپنی طرف اسے کھینچتا ہی جاتا ہے میں کھنچا جا رہا ہو پلو سمیت ٹھہروں تو میرے پاؤں پھسل رہے ہیں میں دوسری سمت ...

    مزید پڑھیے