Abu Mohammad Sahar

ابو محمد سحر

ممتاز نقاد اور شاعر، ادبی تنقید وتحقیق کے حوالےسے کئی اہم کتابیں یادگار چھوڑیں

Prominent critic and poet, authored a number of books

ابو محمد سحر کے تمام مواد

19 غزل (Ghazal)

    پھولوں کی طلب میں تھوڑا سا آزار نہیں تو کچھ بھی نہیں

    پھولوں کی طلب میں تھوڑا سا آزار نہیں تو کچھ بھی نہیں خود آ کے جو الجھے دامن سے وہ خار نہیں تو کچھ بھی نہیں ہو دن کی فضاؤں کا سرگم یا بھیگتی راتوں کا عالم کتنا ہی سہانا ہو موسم دل دار نہیں تو کچھ بھی نہیں کیوں اہل ستم کا دل توڑیں پھر شہر میں چل کر سر پھوڑیں صحرائے جنوں کو اب چھوڑیں ...

    مزید پڑھیے

    زندگی خاک بسر شعلہ بہ جاں آج بھی ہے

    زندگی خاک بسر شعلہ بہ جاں آج بھی ہے تجھ کو کھو کر تجھے پانے کا گماں آج بھی ہے ایک بے نام سی الجھن ہے دل و جاں پہ محیط ایک غم نام سا احساس زیاں آج بھی ہے خاک سے تا بہ فلک تیری نگاہوں کا طلسم ٹھہرا ٹھہرا سا جہان گزراں آج بھی ہے ترک الفت میں بھی الفت کے نشاں باقی ہیں قافلہ لٹ کے تری ...

    مزید پڑھیے

    عشق کی سعی بد انجام سے ڈر بھی نہ سکے

    عشق کی سعی بد انجام سے ڈر بھی نہ سکے ہم تری چشم عنایت سے اتر بھی نہ سکے تو نہ ملتا مگر اللہ رے محرومی شوق جینے والے تری امید میں مر بھی نہ سکے برق سے کھیلنے طوفان پہ ہنسنے والے ایسے ڈوبے ترے غم میں کہ ابھر بھی نہ سکے حسن خود حسن مجسم سے پشیماں اٹھا آئینہ لے کے وہ بیٹھے تو سنور ...

    مزید پڑھیے

    خوابوں کا نشہ ہے نہ تمنا کا سلسلہ

    خوابوں کا نشہ ہے نہ تمنا کا سلسلہ اب رہ گیا ہے بس غم دنیا کا سلسلہ آباد دور دور ہیں ویراں سے کچھ مقام یہ بستیاں ہیں یا کوئی صحرا کا سلسلہ گردش میں جان و دل ہوں تو کیوں کر ملے سکوں یارو نہیں یہ ساغر و مینا کا سلسلہ دو ہی قدم چلے تھے کسی کی تلاش میں پھر مل سکا نہ نقش کف پا کا ...

    مزید پڑھیے

    یہ تو نہیں کہ بادیہ پیما نہ آئے گا

    یہ تو نہیں کہ بادیہ پیما نہ آئے گا اے دشت آرزو کوئی ہم سا نہ آئے گا چلنا نصیب زیست ہے یوں ہی چلے چلو اس راستے میں شہر تمنا نہ آئے گا راہ وفا میں قطرۂ شبنم بھی ہے بہت جس سے بجھے گی پیاس وہ دریا نہ آئے گا خود ہو سکے تو اپنے اندھیرے اجال لو اب کوئی صاحب ید بیضا نہ آئے گا اے اہل دل ...

    مزید پڑھیے

تمام