مضمون

حالی سے لامساوی انسان تک

آپ نے غزل اور نظم کا مسئلہ ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے کہ جب مجھے تو شاعری ہی رخصت ہوتی نظر آ رہی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے کچھ عرصے بعد نہ غزل باقی رہےگی نہ نظم۔ ممکن ہے کہ یہ میرے ذاتی احساس شکست کا نتیجہ ہو یا قنوطیت پسندی کا، لیکن میرے پاس میرے اپنے احساس کے سوا اور ہے ...

مزید پڑھیے

تخلیق اور تخلیقیت

ہیرلڈ پنٹر اپنے نوبل خطبہ ’’فن، صداقت اورسیاست‘‘ میں اپنی ہی ایک کوٹیشن سے آغاز کرتا ہے، 147There are no hard distinctions between what is real and what is unreal, nor between what is true and what is false. A thing is not necessarily either true or false; it can be both true and false.148 (حقیقت اور مجاز میں کوئی بہت بڑا امتیاز نہیں اور نہ ہی سچ اور جھوٹ میں ...

مزید پڑھیے

داغ کا شہر ہوس

داغ نے اپنے اشعار میں جو دنیا خلق کی ہے اور اسے جس کردار سے آباد کیا ہے وہ قاری کے لیے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ معشوق، عاشق، ناصح اور قاصد اگرچہ شاعری کے روایتی کردار تھے اور بزمِ یار و کوچۂ دل دار کی سرگرمیاں بھی، کلاسیکی غزل کی روایت سے آگاہ اردو کے ایک عام قاری کے لیے کچھ نئی ...

مزید پڑھیے

بیدی کا فن: ’ایک چادر میلی سی‘ کے حوالے سے

اس ناولٹ کے متعلق بیدی کا بیان یہ ہے کہ اس میں میں نے وہ زندگی پیش کی ہے جسے میں نے بہت زیادہ قریب دے دیکھا ہے۔ یہ کہانی میرے اپنے گاؤں کی ہے اور اس کے بہت سے کردار حقیقی ہیں، پھر ملک راج آنند کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ، ’’فن اُسی وقت سے بلند پا یہ ہوسکتا ہے جب فنکار اپنی ذات اور ...

مزید پڑھیے

محمد احسن فاروقی کے ناولوں میں ہیرو کا تصور

’’شام اودھ‘‘ اور ’’سنگم‘‘ محمد احسن فاروقی کے نمائندہ ناول ہیں۔ ہیروانہ تصور کی بحث میں بھی یہی ناول کارآمد نظر آتے ہیں۔’’شام اودھ‘‘ کی فضا جس تہذیب سے مرتب ہوتی ہے اس میں رجعت اور جدت کے لہریں صاف طور پر متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اس فضا پر تغلب قصرالفضا کے ماحول کا نظر ...

مزید پڑھیے

اردو تنقید کا نیا منظرنامہ

تنقید سوالوں اور قضیوں سے مبرا نہیں ہوتی البتہ ہرزمانے میں قضیوں اور سوالوں کی نوعیت اور سطح بدلتی رہتی ہے۔ یوں آگہی کے اندر نئی آگہی جنم لیتی ہے اور نمو کا سلسلہ قائم رہتا ہے۔ ایسا نہ ہوتا تو تنقید ایک ہی نقطے پر رکی رہتی۔ موجودہ اردو تنقید کا منظر نامہ اگر ماقبل تنقید سے مختلف ...

مزید پڑھیے

منٹو کی اذیت کا احساس

سعادت حسن منٹو کی ذہنی کیفیت، محرومیوں اور اذیتوں کا شدید احساس اس رات ہوا جب ارتھر روڈ جیل کی تاریکی میں، میں نے خود کو بے بس محسوس کیا تھا۔ چند سعادت مندوں کی نوازش کے سبب میرے پہلے ناول ’نخلستان کی تلاش‘ پروہی الزام لگایا گیا تھا جس طرح کے الزامات منٹو پر متواتر لگاکئے۔ ...

مزید پڑھیے

فکشن نگار کی تنہائی

بیسویں صدی کے آواخر اور اکیسویں صدی کی شروعات میں قومی سیاست اور سماجی زندگی میں بہت ساری تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ ایٹمی ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوئی ہے جس میں اب ایران اور برما بھی شریک ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں جاری جنگ میں لاکھوں معصوم لوگوں کا خون بہہ چکا ہے۔ امریکی ...

مزید پڑھیے

فلم بنانا کھیل نہیں

فلم یوں تو کھیل ہے، لیکن اس کا بنانا کھیل نہیں۔ ارادے اور روپ ریکھا سے لے کر فلم بنانے تک بیچ میں بیسیوں، سیکڑوں ایسی رکاوٹیں آتی ہیں کہ بڑے دل گردے والا آدمی بھی دم توڑ سکتا ہے۔ سوشل فلم باقی دوسری فلموں سے الگ نہیں، لیکن زیادہ مشکل اس لیے ہے کہ سماج مختلف قسم کا ہے۔ کئی مذہب، ...

مزید پڑھیے

چلتے پھرتے چہرے

اس وقت میں صرف ایک ہی چہرے کی بات کر رہا ہوں جو بہت ’’چلتا پھرتا ہے۔۔۔‘‘ اور وہ چہرہ آج کل کے عام نوجوانوں کا ہے۔۔۔ چنانچہ میرے بیٹے کا بھی۔ اپنے بیٹے کا چہرہ دکھانے کی کوشش میں، اگر کہیں بیچ میں آپ کو میرا چہرہ بھی دکھائی دینے لگے تو برا مت مانیےگا۔ کیوں کہ میں آخر اسی کا باپ ...

مزید پڑھیے
صفحہ 30 سے 77