مضمون

افسانوی تجربہ اور اظہار کے تخلیقی مسائل

میں معافی چاہوں گا کہ اس مضمون کو کھولنے کے لیے مجھے اپنی ذات میں سے ہوکر گزرنا پڑ رہا ہے۔ آپ اس لیے بھی درگزر کریں گے کہ اتنی بڑی مخلوق کی میں بھی اکائی ہوں ایک، اس لیے سب کو سمجھنے کے لیے میرے نزدیک یہ ضروری ہے کہ پہلے میں آپ کو سمجھ لوں۔ افسانوی تجربہ کیا ہے؟ مجھے افسانہ سازی ...

مزید پڑھیے

مہمان

میں شروع ہی میں مانے لیتا ہوں کہ مجھے مہمانوں سے نفرت ہے، سخت نفرت ہے! اگرچہ میں اتنا پڑھا لکھا نہیں لیکن یہ بات ضرور جانتا ہوں کہ ہماری سبھیتا میں مہمان کا بہت بڑا درجہ ہے۔ یہ تو مہمان کی اپنی بدکرداریوں اور اس کے نام میں لگی ہوئی فالتو سی ’م‘ نے گڑبڑ کردی، ورنہ وہ تھا ہی ...

مزید پڑھیے

ہوٹل

میاں آزاد، خانہ برباد، یہاں بستر جمانے یا کسی مکان کا قبالہ لکھوانے تو آئے تھے نہیں۔ راہ راہ آئے دو تین دن رہے، چلے گئے۔ لکھنؤ کے اسٹیشن پر پہنچے تو وہ چہل پہل، وہ بھیڑ بھڑکا، وہ دھکم دھکا کہ شانہ سے شانہ چھلتا تھا۔ برہمن دیوتا ڈول لئے کھٹ کھٹاتے چلے جاتے ہیں۔ جل ٹھنڈے، کٹورا ...

مزید پڑھیے

آٹھوں کا میلہ

(انتخاب از فسانہ آزاد)وہاں سے جو میاں آزاد تیر کی طرح رواں ہوئے تو راہ میں دیکھا کہ کئی مسافر لدے پھندے جا رہے ہیں۔ کیوں بھئی، اس وقت کہاں؟ لکھنؤ! لکھنؤ؟ یہ کیوں؟ کیوں کیا۔ آٹھوں کا میلہ ہے یا نہیں۔ اس دھوم دھڑکے کا میلہ دیکھا نہ سنا۔ ہاں تو اب ہم بھی چلتے ہیں۔ محرم الحرام اور ...

مزید پڑھیے

ہندوستانی صنعت فلم سازی پر ایک نظر

۱۹۱۳ء میں مسٹر ڈی جی پھالکے نے ہندوستان کا پہلا فلم بنایا اور اس صنعت کا بیج بویا۔ دادا پھالکے نے آج سے پچیس برس پہلے اپنی دھرم پتنی کے زیورات بیچ کر جو خواب دیکھا تھا ان کی نگاہوں میں یقیناً پورا ہو گیا ہوگا، مگر وہ خواب جو ملک کے ترقی پسند نوجوان دیکھ رہے ہیں، ابھی تک ان کی ...

مزید پڑھیے

دیہاتی بولیاں ۲

پنجاب کے چھوٹے چھوٹے دیہاتوں میں بنجاروں کی آمد بہت اہمیت رکھتی ہے۔ عورتیں عام طور پر اپنے سنگھار کا سامان انہی بنجاروں سے خریدتی ہیں۔ دیہاتی زندگی میں بنجارے کو اپنے پیشے اور اپنی چلتی پھرتی دکان کی وجہ سے کافی اہمیت حاصل ہے، چنانچہ دیہاتی گیتوں اور بولیوں میں اس کا ذکر عام ...

مزید پڑھیے

لیچیاں، آلوچے اور الائچیاں

’’آپ کا اسم گرامی؟‘‘ ’’خاکسار کو آلوچہ چیچا وطنی کہتے ہیں۔‘‘ ’’فرمایئے!‘‘ ’’یہ میرے مکرم دوست۔۔۔ مسٹر آلو بخارا ہیں۔‘‘ ’’ارشاد؟‘‘ ’’ہمیں بیگم خوبانی صاحبہ سے شرف ملاقات حاصل کرنا ہے۔‘‘ ’’میں ابھی اطلاع کرتی ہوں۔‘‘ ’’دیکھئے، ان کے وقت میں حرج نہ ہو۔ ...

مزید پڑھیے

اعداد کے ساتھ ادب اور زندگی کی چھیڑ

مسلمانوں نے تیرہ سو سال حکومت کی، مگر اب بیچارے تین میں ہیں نہ تیرہ میں، لیکن چودہ کا عدد بڑا مبارک ہے، اگر کسی کے چودہ طبق روشن ہوتے ہیں تو پورے چودہ ہوتے ہیں، سوا تیرہ نہ پونے چودہ۔ چودھویں کا چاند ہے جس کے متعلق شاعروں نے کیا کچھ نہیں کہا۔ معشوق جب عاشق سے ملتا ہے تو عاشق کی ...

مزید پڑھیے

کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی

قطع کیجئے نہ تعلق ہم سے۔۔۔ کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی۔۔۔ قطع تعلق بھی ہے اور نہیں بھی ہے۔ عداوت بھی ہے اور نہیں بھی ہے۔ عجیب و غریب مضمون ہے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ مرد اور عورت کا باہمی رشتہ کیا ہے۔ عورت کی طرف مرد کا میلان سمجھ میں آ جاتا ہے لیکن مرد کی طرف عورت کا میلان جو ہے ...

مزید پڑھیے

چچا سام کے نام نواں خط

چچا جان۔ السلام علیکم۔ میرا پچھلا خط نامکمل تھا۔ بس مجھے صرف اتنا ہی یاد رہا ہے۔ اگر یاد آ گیا کہ میں نے اس میں کیا لکھا تھا تو میں اس کو مکمل کر دوں گا۔ میرا حافظہ یہاں کی کشید کی ہوئی شرابیں پی پی کر بہت کمزور ہو گیا ہے۔ یوں تو پنجاب میں شراب نوشی ممنوع ہے، مگر کوئی بھی آدمی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 31 سے 77