سر سید، ریل گاڑی اور کوکاکولا
اہل انگلستان کی کیا بات ہے۔ ان کی دھواں گاڑی جب ہندوستان آئی اور مشرق کے عظیم دیدہ ور غالب نے اس کی زیارت کی تو حیران رہ گیا۔ مہوشان کلکتہ کے چلائے ہوئے تیر اس پر مستزاد، ہائے ہائے کرتا ہوا کلکتہ سے واپس ہوا اور جب تک زندہ رہا اہل انگلستان کے قصیدے پڑھتا رہا۔ سرسید بعد کو چاہے ...