اپنے شہر کے لئے دعا

اے شہر بے مثال ترے بام و در کی خیر
اے حسن لا زوال ترے بام و در کی خیر


دیکھے ہیں تو نے دور بہت آسمان کے
بیتے ہیں تجھ پہ عہد بہت امتحان کے
اے قریۂ جلال ترے بام و در کی خیر
اک داستاں ہے ساتھ ترے رنگ و نور کی
یادیں ہیں تیرے ساتھ بہت دور دور کی
خواب شب جمال ترے بام در کی خیر


تسخیر تجھ کو کون کرے گا جہان میں
تو ہے خدا اور اس کے نبی کی امان میں
لاہور پر کمال ترے بام و در کی خیر