ایسا ہو محمد علوی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں ایک چھوٹا سا لکڑی کا گھر اور آنگن میں پھرتی ہوئی مرغیاں بیچ میں اک کنواں اور چاروں طرف کھیت ہی کھیت کھیتوں میں اک راستہ ہو اور رستے پہ اک پیڑ کی چھاؤں میں وقت سستا رہا ہو!