اہل ہنر بے کار ہوئے

اک عمر کی کاوش سے ہم نے
جو کار تمنا سیکھا تھا
دنیا کے نئے بازار میں اب
کچھ مانگ نہیں باقی اس کی
یہ زعم محبت کیا کیجے
ہم اہل ہنر بے کار ہوئے