اگر وہ خوب صورت ہے بھلی ہے
اگر وہ خوب صورت ہے بھلی ہے
ہماری روح بھی تو صندلی ہے
ابھی رفتار پکڑے گی محبت
ابھی تو وہ دبے پیروں چلی ہے
یقیناً آ گئے ہیں بزم میں وہ
نہیں تو اس قدر کیوں کھلبلی ہے
دعا پھر غیب سے ماں نے ہمیں دی
ہماری اک مصیبت پھر ٹلی ہے
دکھاوا ہے محض شائستگی یہ
تمہاری جب نظر ہی منچلی ہے
ابھی منہ پھیر لینا اے قضا تو
بہ مشکل زندگی پھولی پھلی ہے
میسر ہے سبھی کچھ زندگی میں
کمی پر آپ کی بے حد کھلی ہے