ادیبوں کی پذیرائی
1949ء کا ذکر ہے ۔جب حکومت ترقی پسند ادیبوں کو یکے بعد دیگر ے سرکاری مہمان بنارہی تھی۔
علی جواد زیدی نے مجازسے فرمایا۔
’’ہماری حکومت ادیبوں سے بڑا تعاون کررہی ہے ۔ ان کے لئے ایک اچھی سی کالونی بنانے کی سوچ رہی ہے ۔‘‘
’’سنٹرل جیل میں یاڈسٹرکٹ جیل میں ۔‘‘
مجازنے جملہ پورا کیا ۔