اب کسی سے گلا نہیں کوئی
اب کسی سے گلا نہیں کوئی
اپنا تیرے سوا نہیں کوئی
ہو گیا جس کو قتل ہونا تھا
قاتلوں سے صلہ نہیں کوئی
جانے کتنے حسین ملتے ہیں
تیرے جیسی ادا نہیں کوئی
کوئی مل کے بھی مل نہیں پایا
اور ہم سے جدا نہیں کوئی
خوشیاں یوں تو ہزار ملتی ہیں
اور غم سے رہا نہیں کوئی